• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ کا ٹیزر ریلیز

Updated: August 19, 2024, 5:07 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’چھاوا‘ میں وکی کوشل کے ساتھ اکشے کھنہ ، رشمیکا مندانا، آشوتوش رانااور دویا دتہ بھی نظر آئیں گے۔ یہ تاریخی ڈراما پر مبنی فلم ۶؍دسمبرکو ریلیز ہوگی۔

Vicky Kaushals Movie "Chhaava". Photo: INN
وکی کوشل فلم ’’چھاوا‘‘ میں۔ تصویر : آئی این این

پیر کو اداکار وکی کوشل نے ’’چھاوا‘‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سوارجیہ کا محافظ۔ دھرما کا محافظ۔ چھاوا۔ ایک بہاردر جنگجو کی کہانی!ٹیزر آؤ ٹ ناؤ ۔شیر کی دھاڑ۔ ۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو۔‘‘
ٹیزر میں لمبے بالوں اور بڑھی ہوئی داڑھی کے ساتھ وہ جنگ کے میدان میں مراٹھا راجا چھترپتی سمبھاجی مہارج کے کردار میں اکیلے ہی دشمنوں سے لڑتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ارشد وارثی نے فلم ’کالکی‘ پر تنقید کی، فلم میں پربھاس کو جوکر کہا

ٹیزر کا آغاز فوج کے منظر کے ساتھ ہوتا ہے، جس کی قیادت وکی کے کردار میں ہوتی ہے جو دشمنوں سے لڑنے کیلئے پیش قدمی کرتی ہے۔  سینے میں بکتر پہنے، ہاتھ میں تلوار اور سر کے پوشاک کے ساتھ، وکی گھوڑے کی پیٹھ پر آگے بڑھتے ہوئے ، حریف افواج کو مارتے نظر آرہے ہیں جو قلعہ میں قتل عام پر منتج ہورہی ہے۔ بیک گراؤنڈ میں ایک دم دار آواز ٹیزر میں جان ڈالتی ہے۔ ’’چھترپتی شیواجی کو شیر کہتے ہیں، اور شیر کے بچے کو ’’چھاوا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

چھترپتی سمبھاجی مہاراج ، چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے تھے۔
ٹیزر میں اکشے کھنہ مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ جو خوفناک انداز میں کہتے ہیں کہ شیواجی کاوژن ان کے بیٹے کے ذریعے زندہ ہے۔ ویڈیو کا اختتام وکی کے سمبھاجی کے تخت پر بیٹھنے کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں فخر کا احساس اور آنے والی جنگ کی امید ظاہر ہوتی ہے۔
’چھاوا‘ کے ہدایتکار لکشمن اتیکر ہیں،جبکہ دنیش وجن اور میڈوک فلمز نے اسے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم کی میوزک اے آر رحمان نے دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK