• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ودھو ونود چوپڑہ نے ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کے پریکویل کا اعلان کیا

Updated: October 02, 2024, 9:01 PM IST | Mumbai

وھوونود چوپڑہ نے آئی آئی ایف اے ۲۰۲۴ء میں اپنی فلم ’’ٹویلتھ فیل‘‘کا پریکویل بنانے کا اعلان کیا ہے۔اس فلم کا عنوان ’’زیرو سے شروعات‘‘ ہوگا۔رپورٹس کے مطابق یہ فلم ۱۳؍ دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Film 12th fail poster. Photo:INN
ودھوونود چوپڑہ کی فلم ٹویلتھ فیل کا پوسٹر۔ تصویر:ـ آئی این این

ودھوونود چوپڑہ کی فلم ’’ٹویلتھ فیل‘‘ نے گزشتہ سال باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فلم میں وکرانت ماسی اور میدھا شنکر نے کلیدی کردار اداد کیا ہے۔ یہ فلم منوج کمار مشرا کی زندگی اور آئی پی ایس آفیسر بننے کیلئے ان کی جدوجہد پر مبنی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by IIFA Awards (@iifa)

اس میں میدھا شنکر نے ان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہےجو آئی آر ایس آفیسر بنی تھیں۔ ٹویلتھ فیل کی کامیابی کے بعد ودھوونود چوپڑہ نے آئی آئی ایف ے ۲۰۲۴ء میں اس فلم کا پریکویل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ فلم کے پریکویل کا عنوان ’’زیرو سے شروعات ‘‘ہوگا ۔ یہ قیاس کیاجا رہا ہے کہ اس فلم میں بھی وکرانت ماسی، میدھاشنکر ، انوشمان پشکرک اور اننت وی جوشی کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ودھوونود چوپڑہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ زیرو سے شروعات ۱۳؍ دستمبر کوریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی: پولیس نے گووندہ سے پوچھ تاچھ کی، اداکار کے بیان سےمطمئن نہیں

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ’’ٹویلتھ فیل ‘‘کوآسکر کیلئے داخل کریں گےتوانہوں نے کہا کہ ’’میں ایوارڈ حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ میں آئی آئی ایف اے میںصرف اپنی اہلیہ کی وجہ سے ہوں۔ میں صرف ان کے ساتھ آیا ہوں۔ میرے لئے سب سے اہم بات یا حقیقی ایوارڈ وہ ہے جب آپ ایک فلم بنائیں اور اسے دیکھنے کے بعد آپ یا تواپنے کام سے  مطمئن ہوجائیں یا یہ قبول کریں کہ آپ نے اچھےطریقے سے کام نہیں کیا۔‘‘ خیال رہے کہ ۲۵؍ ستمبر کو فلم کی خصوصی اسکریننگ سپریم کورٹ آف انڈیا میں کی گئی تھی۔ چیف جسٹس ڈی وائے چندرچڈ نے بھی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی۔ علاوہ ازیں فلم کی اسکریننگ میں  سپریم کورٹ کے ۶۰۰؍ حکام اور ان کے اہل خانہ نےشرکت کی تھی۔آئی آئی ایف اے ۲۰۲۴ء میں ودھوونود چوپڑہ کوبہترین ہدایتکار کا ایوارڈتفویض کیا گیاہے۔ انہوں نے اسی تقریب میں فلم کی بہترین کہانی کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK