• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رقص کرتے ہوئے ودیا بالن اسٹیج پر گر پڑیں لیکن فوراً خود کو سنبھال لیا

Updated: October 27, 2024, 11:46 AM IST | Mumbai

ممبئی کےرائل اوپیرا ہاؤس میں ہونے والےگانےکی لانچنگ تقریب میں ودیا گرتے ہی اسٹیج پر بیٹھ گئیں۔ تاہم، انہوں نے فوری طور پر اس لمحےکو سنبھال لیا اور کسی کو احساس نہیں ہونے دیا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

Famous actress Vidya Balan dancing. Photo: INN.
مشہور اداکارہ ودیا بالن رقص کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

جمعہ کو، کارتک آرین، ودیا بالن اور مادھوری دکشت کی آنے والی فلم ’بھول بھولیاں ۳‘ کے گانے ’آمی جے تومار‘ کا نیا ورژن ریلیز کیا گیا۔ ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں اس گانے کو لانچ کرتے ہوئےودیا بالن اور مادھوری دکشت نے اس گانے پر لائیو پرفارمنس دی۔ اس پرفارمنس کے دوران ودیا کا پاؤں ساڑھی میں پھنس گیا اور وہ اسٹیج پر گر گئیں۔ تاہم اداکارہ نے اس لمحے کو خوبصورتی سے سنبھالا اور اسے ڈانس سٹیپ میں بدل دیا۔ 
ممبئی کےرائل اوپیرا ہاؤس میں ہونے والےگانےکی لانچنگ تقریب میں ودیا گرتے ہی اسٹیج پر بیٹھ گئیں۔ تاہم، انہوں نے فوری طور پر اس لمحےکو سنبھال لیا اور کسی کو احساس نہیں ہونے دیا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ پرفارمنس کے بعد ودیا نے کہا کہ اس فلم میں مادھوری دکشت کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ودیانےبتایا کہ ان کی بہن نےان سے کہا تھا کہ ’’تم کبھی مادھوری کی طرح بننا چاہتی تھیں اور آج تم ان کے ساتھ ڈانس کر رہی ہو، کیا یہ بڑی بات نہیں ہے؟‘‘اداکارہ نے مزید کہا کہ آج بھی دیکھو، میں اسٹیج پرگرگئی، لیکن پھر میں نے مادھوری جی کے بھروسے اٹھ کر پرفارم کیا۔ 
اس وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی لوگوں نے ودیاکی تعریف کی جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ تھا۔ ایک صارف نے لکھا،’’جو گرتے ہی سنبھال جائےاسے ودیا بالن کہتے ہیں۔ ‘‘ دوسرے نے لکھا،’’ودیا نے اس لمحے کو جس طرح سنبھالا اسے دیکھ کر مزہ آیا۔ ‘‘جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’ان دنوں گرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK