بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن، لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ملنے کے بعد جذباتی ہو گئیں۔خیال رہے کہ ودیا بالن لتا منگیشکر کی بہت بڑی مداح ہیں۔
EPAPER
Updated: April 27, 2023, 11:47 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن، لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ملنے کے بعد جذباتی ہو گئیں۔خیال رہے کہ ودیا بالن لتا منگیشکر کی بہت بڑی مداح ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن، لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ملنے کے بعدجذباتی ہو گئیں۔خیال رہے کہ ودیا بالن لتا منگیشکر کی بہت بڑی مداح ہیں۔
اداکارہ ودیابالن نے اس موقع پر بتایا کہ انہوں نے آج لتا جی کی تحفے میں دی گئی ساڑی پہنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور نئی اداکارہ میں لتا منگیشکرکو ایک پروگرام میں بڑی محبت سے دیکھ رہی تھی۔ بعد ازاں میں نے انہیں فون کرنے کی ہمت کی۔ میں نے فون پر ان کی پرکشش آواز سنی، انہوں نے میرے لئے گھر پر ایک ساڑی بھیجی اور یہ میرے لئے اعزاز تھا۔ میں ہمیشہ اس ساڑی کو پہننا چاہتی تھی اور اور ایک دن انہیں دیکھنا چاہتی تھی، لیکن آج تو ہونا ہی تھا اور یہاں میں یہ ساڑی پہن کر آئی ہوں، یہ باوقار ماسٹر دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ حاصل کر رہی ہوں۔ یہ واقعی میرے لئے ایک آشیرواد جیسا ہے اور اس دوران میں کافی جذباتی ہوگئی تھی۔ مجھے دیئے گئے اس اعزاز کے لئے بہت بہت شکریہ۔معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کو بھی لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا سب سے باوقار ایوارڈ ہے، لیکن میری خواہش تھی کہ لتا دیدی یہاں خود موجود ہوتیں۔ آشا بھوسلے نے جذباتی ہوکر ہردئے ناتھ منگیشکر کا کمپوز موگرا پھلالا گانا گایا اور اس کے بعد وہاں پر موجود سبھی لوگوں نے لتا منگیشکر کیلئے اور آشا بھوسلے کیلئے تالیاں بجائیں۔