• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ودیوت جاموال نے’دھاکڑ‘ کیلئے کنگنا کی تعریف کی 

Updated: July 02, 2022, 1:05 PM IST | Agency | Mumbai

ہندی سنیما کے ایکشن کنگ ودیوت جاموال نے فلم دھاکڑ میں کنگنا رناوت کے ایکشن سیکوینس دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کی ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہندی سنیما کے ایکشن کنگ ودیوت جاموال نے فلم دھاکڑ میں کنگنا رناوت کے ایکشن سیکوینس دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کی ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت نے ودیوت کے اس بیان پر ردعمل بھی دیا ہے۔ مارشل آرٹس میں کمال رکھنے والے ودیوت جاموال کو ایکشن کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں ودیوت جاموال نے اپنی آنے والی فلم خدا حافظ چیپٹر۲؍ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت کی تعریف کی۔ ودیوت نے فلم `دھاکڑ میں کنگنا کے ایکشن کو بہت اچھا قرار دیا ہے۔ اس درمیان، ودیوت کے منہ سے ان کی تعریف سننے کے بعد، کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر کچھ تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ملک کے بہترین ایکشن ہیرو نے میرے ایکشن مناظر کو سراہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK