• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وجے سیتھوپتی کی فلم مہاراجا چین میں ریلیز ہوگی، دنگل کا ریکارڈ توڑ پائے گی؟

Updated: November 15, 2024, 4:43 PM IST | Mumbai

وجے سیتھوپتی کی فلم ’’مہاراجا‘‘ کو اب چین میں ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس فلم کو ہندوستان میں مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ فلم چین میں ’’دنگل‘‘ کا ریکارڈ توڑ پائے گی۔

Chinese poster of Dangal and Maharaja. Photo: INN
دنگل اور مہاراجا کا چینی پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

وجے سیتھوپتی کی فلم ’’مہاراجا‘‘ کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۱۰۰؍کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ نیتھی لان کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے نیٹ فلکس پر اپنی ریلیز کے بعد مزید کامیابی حاصل کی اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہندوستانی فلم بن گئی۔ فلم کے ہدایتکار نے اعلان کیا ہے کہ ’’اب ’’مہاراجا‘‘ ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘ ان کی پوسٹ پر ایک صارف نے کمینٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ اس فلم کو چینی مداحوں کی جانب سے بہت سارا پیارملے گا۔ میں چین میں اس فلم کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں۔‘‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’مجھے یقین ہےکہ یہ فلم سارےریکارڈ توڑ دے گی۔‘‘

تیسرے صارف نے کمینٹ کیا کہ ’’یہ فلم جاپانی اور کوریائی زبانوں میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔‘‘چوتھے صارف نے لکھا کہ ’’اس فلم نے ہندوستان میں بہترین کاروبار کیا تھا اسی لئے اسی تمام زبانوں میں ریلیز کیا جانا چاہئے۔‘‘ یاد رہے کہ پی کے، دنگل اور سیکریٹ سپراسٹارنے چین میں بہترین کاروبار کیا تھا۔ مثال کے طور پر عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے چین میں اپنی ریلیز کے بعد ۸۰۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: راج رتن امبیڈکر کس کے ساتھ ہیں جو ان دنوں ہر ایک میٹنگ میں نظر آ رہے ہیں؟

اسی طرح سیکریٹ اسپراسٹار نے عالمی سطح پر ۱۲۵؍ کروڑ روپےکا کاروبار کیا تھا لیکن چین میں ریلیز کے بعد اس فلم کا کاروبار بڑھ کر ۷۸ء ۸۷۵؍ کروڑ روپے ہوگیا تھا۔ چین میں ہٹ ہونے والی دیگر ہندوستانی فلموں میں ’’ہندی میڈیم، بجرنگی بھائیجان اور اندھا دھن شامل ہیں۔‘‘اب یہ دیکھنا ہے کہ کیا مہاراجا چین میں اپنی ریلیز کےبعد دنگل کا ریکارڈ توڑے گی یا نہیں؟ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK