• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ شادی سے قبل گھر تلاش کررہے ہیں

Updated: November 24, 2024, 2:55 PM IST | Inquilab News Network

بالی ووڈ اداکار وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ ان دنوں اپنی شادی کی خبروں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ایک لگژری اپارٹمنٹ کی تلاش میں ہیں جس سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ شادی کے بعد ایک ساتھ رہ سکتےہیں۔

 Vijay Varma and Tamannaah Bhatia. Photo: INN
وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ ان دنوں اپنی شادی کی خبروں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ایک لگژری اپارٹمنٹ کی تلاش میں ہیں جس سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ شادی کے بعد ایک ساتھ رہ سکتےہیں۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک کسی فریق کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ 
وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں وجے نےاپنی اور تمنا کی بانڈنگ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی ڈیٹنگ کی خبر سامنے آئی تو لوگوں کے ردعمل نے انہیں حیران کر دیا۔ میش ایبل انڈیا سے بات کرتےہوئے وجے نے کہا، ’’میں حیران تھا کہ لوگوں کو میری محبت کی زندگی میں کتنی دلچسپی ہے، لیکن اب مجھے اس کی عادت ہو گئی ہے۔ ‘‘انہوں نےیہ بھی کہا کہ ان کا رشتہ مضبوط اور پیار بھرا ہے اور وہ اب عوام کی توجہ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK