’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘ ‘ اور’’ کبھی خوشی کبھی غم ‘‘ میں رابی کا کردار ادا کرنے والے وکاس سیٹھی کا ۴۸؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ جھانوی سیٹھی اور جڑواں بچے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 08, 2024, 6:54 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘ ‘ اور’’ کبھی خوشی کبھی غم ‘‘ میں رابی کا کردار ادا کرنے والے وکاس سیٹھی کا ۴۸؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ جھانوی سیٹھی اور جڑواں بچے ہیں۔
وکاس سیٹھی کا ۴۸؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ان کا انتقال نیند میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا۔ ۲۰۰۰ء کی دہائی میںسیٹھی ایک مشہور اداکار تھے۔ وہ ٹی وی شوز ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘‘، ’’کہیں تو ہوگا‘‘، ’’کسوٹی زندگی کی‘‘جیسے شوز میں نظر آئیں تھے۔
سوگوار خاندان نے وکاس کے انتقال پر ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ انسٹاگرام پر وکاس کی آخری پوسٹ رواں سال مئی میں شیئر کی گئی تھی اور اداکار پچھلے کچھ مہینوں سے سوشل میڈیا پر غیر فعال تھے۔ انہوں نے `مدرز ڈے کے موقع پر اپنی ماں کیلئے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہےتھے۔ وہ اکثر اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ ویڈیوز پوسٹ کرتے تھے۔
وکاس سیٹھی کا اسکرین پر مقبول کام
ٹی وی پر ان کی موجودگی کے علاوہ وہ کرن جوہر کی فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم ‘‘ کے رابی کے کردار کیلئے بھی مشہور تھے۔انہوںنے فلم میں ایک کالج اسٹوڈنٹ کا کردار ادا کیا تھا جوکرینہ کپور کے ادا کردہ کردار ’’پو‘‘ کو پسند کرتا ہے۔وکاس نے ۲۰۰۰ء کی دہائی میں کئی شوز میں معاون اداکار کے طور پر کام کیا ۔ وہ ’’نچ بلئے۳‘‘ ،میں اپنی اس وقت کی اہلیہ امیتا کے ساتھ نظر آئے تھے۔
۲۰۰۱ء میںارجن رامپال اور دیا مرزا کی اداکاری سے سجی فلم ’’دیوانہ پن‘‘ میں نظرآئے تھے۔ علاوہ ازیں ۲۰۱۹ء میں تیلگو ہٹ فلم ’’اسمارٹ شنکر‘‘ میں وہ رام پوتھیننی کے ساتھ اہم کردار میں دکھائی دیئے تھے۔