• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکرانت میسی اور رادھیکا آپٹے کی ’فورینسک‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: June 12, 2022, 9:43 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور اداکارہ رادھیکا آپٹے کی آنے والی فلم’فورینسک‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔سائکلوجیکل تھریلر فلم’فورینسک‘ میں وکرانت میسی جانی کھنہ کےشکل میں نظر آئیںگے

Bollywood actor Vikrant Macy and actress Radhika Apte`s upcoming movie `Forensic` trailer has been released
بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور اداکارہ رادھیکا آپٹے کی آنے والی فلم’فورینسک‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور اداکارہ رادھیکا آپٹے کی آنے والی فلم’فورینسک‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔سائکلوجیکل تھریلر فلم’فورینسک‘ میں وکرانت میسی جانی کھنہ کےشکل میں نظر آئیںگے جو ایک فورینسک آفیسر ہیں جبکہ رادھیکا آپٹے پولیس آفیسر میگھا شرما کے طور پر فلم میں کام کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ فلم’فورینسک‘اسی نام سے بنی ملیالم فلم کا ہندی ری میک ہے۔اس فلم کو وشال فوریانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ سوہم راک اسٹار انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔فلم میں پراچی دیسائی،وندو دارا سنگھ اور روہت رائے بھی اہم کردار ادا کرہے ہیں۔فلم کا پریمیر۲۴؍جون کو زی۔۵؍ پر کیا جائیگا۔
 فلم کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے وکرانت میسی نے بتایا کہ ’’فورینسک سائنس کے شعبہ کو اتنی اہمیت نہیں جاتی جتنی کے وہ حقدار ہے۔ بالی ووڈ میں پہلی بار فورینسک ماہر شخص پر کوئی فلم بنائی گئی ہے۔جس طرح ایک اچھے ڈائریکٹر کے بغیر اچھی اسکرپٹ ادھوری ہے اسی طرح ایک اچھے فورینسک ماہرین کے بغیر کرائم کیس ادھورا ہے۔مجھے امید ہے کہ ہم اس فلم کے ذریعے اس پیشے کے ساتھ انصاف کر پائیںگے۔ فلم ’فورینسک‘ ایک کرائم تھریلر ہے جس میں چونکانے والے حالات ہیں۔فلم میں کئی طرح کے اتار چڑھاؤ ہیں۔میںاس فلم کا او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کا انتظار کر رہا ہوں۔‘‘وہیں فلم میں پولیس افسر کا رول ادا کرنے والی رادھیکا آپٹے نے کہا کہ ’’میں ایک سال سے زیادہ عرصہ کے بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہوں اور میں اس فلم کے تعلق سے بہت ہی پُرجوش ہوں۔بھلے ہی ’فورینسک‘ ساؤتھ فلم کا ری میک ہے لیکن میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ناظرین فلم کو پسند کریںگے۔یہ ایک مرڈر مسٹری فلم ہی نہیں بلکہ اس کا پلاٹ کافی بڑا ہے۔میں بھی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں اور ناظرین کا ردعمل دیکھنےکےلئے بےتاب ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK