• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکرانت ماسی کا فلموں سے وقفہ کا اعلان، مداح حیران

Updated: December 02, 2024, 9:45 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

وکرانت نے فلموں سے عارضی طور پر کنارہ کشی کا اعلان کرکے اپنے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

Vikrant Massey. Picture: INN
وکرانت ماسی۔ تصویر: آئی این این

یکم دسمبر کو وکرانت ماسی نے اپنے مداحوں اور ساتھی ادکاروں کو حیرت میں ڈالتے ہوئے سوشل میڈیا پراعلان کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کو عارضی طور پر خیر باد کہہ دیا۔ زبردست اور منفرد کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے وکرانت نے یہ غیرمتوقع فیصلہ اس وقت کیا ہے جب وہ اپنے کرئیر کے عروج پر ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہیلو، پچھلے کچھ سال اوراس کے بعد کے سال غیر معمولی رہے۔ میں آپ  کا اور آپ کی مسلسل حمایت کا شکر گزار ہوں۔لیکن میں جب آگے دیکھتا ہوں یا جیسے جیسے میں آگے بڑھتاہوں ، مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ وقت  اپنی غلطیوں کو دوبارہ درست کرنے اور گھر واپس جانے کا ہے۔ ایک شوہر ، باپ اور ایک بیٹے کے طور پراور بطور اداکار بھی ۔ لہٰذا، ۲۰۲۵ء میں ، ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے۔ پچھلی ۲ ؍فلمیں اور کئی سالوں کی یادوں کیلئے ایک بار پھر شکریہ۔میں

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey)

ہمیشہ آپ کی محبتوں کا مقروض رہوں گا۔

 


وکرانت کا فلمی سفر
وکرانت نے فلموں سے کنارہ کشی کا اعلان اپنے کرئیر میں اونچائی پر ہونے کے بعد کیا ہے ۔ گزشتہ سال ، انہوںنے فلم ’’ٹوویلتھ فیل‘‘ میں بہترین اداکاری کی تھی جسے فلمی ناقدین  کی جانب سے پذیرائی ملی تھی ۔ اس فلم میں انہوںنے آئی پی ایس  افسر منوج کمار شرما کا کردار ادا کیا تھا۔اگست میں ریلیز ہوئی ان کی فلم ’’پھر آئی حسین دلروبا‘‘ میں انہیں ’’رشو‘‘ کے کردار کو اور زیادہ شدت سے ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔ ان کی آخری فلم ’’دی سابرمتی رپورٹ ‘‘ تھی جس کافی پذیرائی ملی یہاں تک کے ان کی تعریف وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی کی تھی۔
حال ہی میں ۵۵؍ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی ) میں وکرانت کو ’پرسنالٹی آف دی ائیر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب میں انہوں نے اپنے کرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں ہمیشہ ذمہ داری سے اپنا کام کرتاہوں۔ چاہے وہ ’ٹوویلتھ فیل‘، ’سیکٹر۳۶‘ یا ’دی سابرمتی رپورٹ‘ ہو مجھ پر ہمیشہ لوگو ں کو تفریح فراہم کرنے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ وکرانت کی حال ہی میں آئی فلم ’’دی سابرمتی رپورٹ‘‘ آئی ایف ایف آئی میں دکھائی گئی تھی۔  یہ فلم اترپردیش، گجرات اور مدھیہ پردیش کے ساتھ کئی ریاستوںمیں ٹیکس فری تھی۔گودھرا ٹرین واقعہ کے آس پاس کے حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی، اس سماجی ڈراما فلم نے مداحوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔۱۵؍نومبر کو ریلیز ہونے کے بعد اس فلم نے نیشنل باکس آفس پر ۲۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا  ہے۔
اس طرح کی امید افزا رفتار کے ساتھ، وکرانت کے اعلان نے بلاشبہ ان کے مداحوں کے دلوں میں ایک خلا چھوڑ دیا ہے۔ جب وہ ۲۰۲۵ءمیں اپنی دو باقی فلموں کے بعد اداکاری کو الوداع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، بہت سے لوگ یہ امید کر رہے ہیں کہ یہ ایک مستقل الوداع نہیں ہے بلکہ ایک شاندار کریئر کے دوران ایک عارضی وقفہ ہے۔
ذاتی زندگی کے محاذ پر
وکرانت ماسی کی شادی شیتل ٹھاکر سے ہوئی ہے، اور جوڑے نے اس سال کے شروع میں اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کیا۔ اپنی ذاتی زندگی کو مقدم رکھنے کیلئے مشہور وکرانت نے اپنی زندگی کے اس مرحلے میں اپنے  عزیزوں کو ترجیح دیتے ہوئے شوہر، باپ اور بیٹے کے طور پر اپنے کردار پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK