متعدد رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ وکرانت ماسی رنویر سنگھ اور کیاراڈوانی کی فلم ’’ڈان۳‘‘میں ویلن کا کردار ادا کریں گے۔تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: January 30, 2025, 11:39 AM IST | Mumbai
متعدد رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ وکرانت ماسی رنویر سنگھ اور کیاراڈوانی کی فلم ’’ڈان۳‘‘میں ویلن کا کردار ادا کریں گے۔تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
وکرانت ماسی نے اپنی گزشتہ فلم ’’سیکٹر ۳۰‘‘ میں پریم کے کردار سے مداحوں کا دل جیت لیا تھا۔ تاہم، فلم فیئر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ ’’وکرانت ماسی رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی کی فلم ’’ڈان ۳‘‘میں ویلن کا کردار ادا کریں گے
مداحوں کاردعمل
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد مداح کنفیوژ ہوگئے ہیں کیونکہ فلم میں ’’ڈان‘‘ ازخود ہی ’’اینٹی ہیرو‘‘ ہیں اور متعدد افراد کا یہ ماننا تھا کہ فلم میں مخصوص ویلن کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ مداحوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ وکرانت ماسی نے اداکاری سے بریک کا اعلان کیا تھا تو وہ فلموں میں کس طرح نظر آسکتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’جب اس فلم کا لیڈر ہی ویلن ہے تو اس میں مخصوص ویلن کی کیا ضرورت پیش آئی تھی؟‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’وکرانت ماسی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کا کیا ہوا؟‘‘ تاہم، جہاں یہ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ آیا وکرانت میسی فلم میں ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے یا نہیں۔ اس کی تصدیق کیلئے باقاعدہ اعلان کا انتظار کیا جائے گا۔اگر یہ خبر سچ ثابت ہوتی ہے تووکرانت میسی کی اداکاری اس فلم میں چار چاند لگا دےگی۔ یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور وکرانت ماسی ’’دل دھڑکنے دو‘‘میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ وکرانت ماسی نے بریک لینے سے پہلے ’’دی سابرمتی رپورٹ‘‘ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔ یاد رہے کہ انہوں نے اس فلم میں صحافی ثمر کمار کا کردار نبھایاتھا۔