Inquilab Logo

فلم ’سیا ‘ میں ونیت اور پوجا پانڈے کا مرکزی کردار

Updated: August 04, 2022, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai

کانس فلم فیسٹیول میں دو بار ایوارڈ جیت  چکی فلم مسان، ۸؍ویں سالانہ میوزک  انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی اوپننگ فلم ’آنکھوں دیکھی‘ اور فلم نیوٹن کے بعد اب ان فلموں کے فلمسازایک اور نئی فلم کے ساتھ آنے والے ہیں۔

The poster of the movie Siya has been released .Picture:INN
فلم سیا کا پوسٹر جاری کیا گیا۔ تصویر:آئی این این

کانس فلم فیسٹیول میں دو بار ایوارڈ جیت  چکی فلم مسان، ۸؍ویں سالانہ میوزک  انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی اوپننگ فلم ’آنکھوں دیکھی‘ اور فلم نیوٹن کے بعد اب ان فلموں کے فلمسازایک اور نئی فلم کے ساتھ آنے والے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ ہدایتکار منیش مُندرا اس فلم کے ساتھ  بالی ووڈ میں فلمساز کی حیثیت سے قدم رکھنے والے ہیں۔ اس فلم میں ونیت کمار سنگھ اور پوجا پانڈےمرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔   ’سیا‘ یہ ایک چھوٹے سے شہر کی لڑکی کی کہانی ہے جو تمام رکاوٹوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انصاف کیلئے لڑتی ہے۔  وہ مردوں کے غلبے والے سماج میں خود کی شناخت قائم کرنے کیلئے جدوجہد کرتی رہتی ہے۔ وہ اپنے خلاف ہونے والی ناانصافی کیلئے آندولن شروع کردیتی ہے۔ ڈائریکٹر منیش مُندرا کہتے ہیںکہ دن بہ دن، سال در سال خواتین کے خلاف جرم کے معاملے میں  بڑھتے جارہے ہیں۔ سیا کے ذریعہ ہم نے ان سبھی معاملات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔   فلم کے اداکار ونیت کمار سنگھ کاکہنا ہےکہ ’’ انٹرٹینمنٹ اور ایک مثبت پیغام کے درمیان  ایک فائن لائن ہونی چاہیے۔  ہم نے ناظرین کی توجہ خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم پر مبذول کروائی ہے۔‘‘ پوجا پانڈے کہتی ہیں ’’ایک عورت ہونے کے ناطے مجھے یہ کہانی اہم لگی۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو کہے جانے کے لائق ہے، یہ لاتعداد متاثرین کے جذبات سے گونجتی ہے۔‘‘


متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK