• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویر داس اور ایکتا کپور کوانٹرنیشنل ایمی ایوارڈ تفویض

Updated: November 21, 2023, 4:52 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ویرداس اور ایکتا کپور کوانٹرنیشنل ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔جم ساربھ اور شیفالی شاہ ایوارڈ سے محروم۔

Vir Das. Photo: INN
ویرداس۔ تصویر:آئی این این

ویر داس نے پہلا ایمی ایوارڈ جیتا۔ ویرداس انٹر نیشنل ایمی ایوارڈز میں ان کے نیٹ فلکس اسپیشل ویرداس : لینڈنگ کیلئے دوسری مرتبہ نامزد ہوئے تھے۔ ساتھ ہی وہ لی فلمبیو، ایل اینکارگاڈو اور ڈیری گرلز سیزن ۳؍ کیلئے بھی نامزد ہوئے۔ ویرداس کو یہ ایوارڈ ان کی  ڈیری گرلز سیزن ۳؍کیلئے ملا۔ ویر داس نےاپنے انسٹاگرام پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا کیلئے، انڈین کامیڈی کیلئے۔ ہر سانس، ہر لفظ، شکریہ انٹر نیشنل ایمی ایوارڈ اس ناقابل یقین اعزاز کیلئے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Vir Das (@virdas)


ویر داس نے ایک بیان میں کہاکہ ایمی جیتنا نہ صرف میرے لیے بلکہ مجموعی طور پر ہندوستانی کامیڈی کے لئے ایک سنگ میل ہے۔ ویر داس: لینڈنگ کو عالمی سطح پر مشہور ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی، نیٹ فلکس، آکاش شرما اور ریگ ٹائیگرمین کا شکریہ جنہوں نے اسے خاص بنایا۔ مقامی کہانیوں کو تیار کرنے سے لے کر عالمی سطح پر تعریف حاصل کرنے تک میرا سفر چیلنجنگ اور فائدہ مند رہا ہے، اور اس ترقی میں نیٹ فلکس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ میں نوئیڈا سے لے کر بین الاقوامی ایمیزانڈیا تک متنوع داستانوں کی مسلسل تلاش کے بارے میں پرجوش ہوں۔‘‘
ایکتا کپورکو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ میں ڈائریکٹوریٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ انڈیا ، میں گھر لا رہی ہوں آپ کا ایمی۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by EktaaRkapoor (@ektarkapoor)

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK