• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما سے پہلی ملاقات سے متعلق بتایا

Updated: March 23, 2023, 11:25 AM IST | Mumbai

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی اہلیہ اوراداکارہ انوشکا شرما سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا۔

Virat Kohli and Anushka Sharma
وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما

 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی اہلیہ اوراداکارہ انوشکا شرما سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا۔وراٹ کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میںانکشاف کیا کہ میری انوشکا شرما سے پہلی ملاقات۲۰۱۳ءمیںہوئی تھی جب میں دورۂ زمبابوے کے لیےکرکٹ ٹیم کا کپتان بنا تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ میرے منیجرنےبتایا کہ مجھے انوشکا کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کرنی ہے۔ اُنہوں نے اعتراف کیا کہ میں انوشکا سے پہلی ملاقات کے دوران اتنا گھبرا گیا تھا کہ میں نے پہلی ہی ملاقات میں ان سے کافی عجیب سا مذاق کردیا۔وراٹ کوہلی نے بتایا کہ گھبراہٹ کی وجہ سے، مجھےیہ احساس نہیں ہوا کہ ان کا قد کافی لمبا ہے تو جب میںنے اس ملاقات کے دوران اُنہیں ہیلز پہنے ہوئےدیکھا توکہا کہ ’’کیا آپ کو پہننے کے لیے کوئی اس سے اونچی چیز نہیں ملی؟‘‘تو انوشکا یہ سن کر چونک گئیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں بہت گھبرایا ہوا تھا تو پہلی ملاقات کا آغاز کافی برا تھا لیکن پھر مجھے احساس ہواکہ انوشکا بھی ایک عام انسان ہی ہے اور پھر ہم ایک دوسرے سے بات کرنے لگے تو پتہ چلا کہ ہم دونوں میں بہت ساری باتیں یکساں ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اور اس طرح ہماری دوستی ہوگئی اور پھر آہستہ آہستہ ہم ایک دوسرے کو پسند بھی کرنے لگے۔وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اٹلی میں۱۱؍ دسمبر۲۰۱۷ءکوہوئی اور اب تو اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام ’ومیکا کوہلی‘ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK