• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیریزکیلئے وویک اوبیرائے نے۱۰؍ کلو وزن بڑھایا

Updated: November 23, 2022, 12:27 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار وویک اوبیرائے نے ویب سیریز دھاراوی بینک کے لئے۱۰؍ کلو وزن بڑھایا ہے

Vivek Oberoi.Picture:INN
وویک اوبیرائے ۔ تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکار وویک اوبیرائے نے ویب سیریز دھاراوی بینک کے لئے۱۰؍ کلو وزن بڑھایا ہے۔دھاراوی بینک میں سنیل شیٹی، وویک اوبیرائے، سونالی کلکرنی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ دھاراوی بینک کی کہانی ایشیا کی سب سے بڑی  جھوپڑی اور کچی بستی والے علاقےدھاراوی کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں وویک اوبیرائے نے پولیس افسر جینت گاوسکر کا کردار ادا کیا ہے جس کے لئے انہوں نے۱۰؍ کلو وزن بڑھایا۔وویک اوبیرائے نے کہا ’’میں نے جینت گاوسکر کے کردار کیلئے ہدایت کار سمیت کاکڑ اور مصنف کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ ماہ گزارا۔ اس پر جسمانی طور پر کافی تیاری کی گئی تاکہ اس میں میرا ایک حقیقی پولیس افسر کا کردار نظر آئے۔ میں نے اس کردار میں آنے کیلئے ۱۰؍کلو وزن بڑھایا۔ مجھے ۱۰؍کلو وزن بڑھانے میں۴؍ مہینے لگے۔ اس کیلئے خوراک میں اضافہ کرنا پڑا۔عام طور پر میں دن میں ۲؍ بار کھاتا ہوں لیکن اس وقت وزن بڑھانے کےلئے۶؍ سے۷؍ بار کھاتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK