• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وامیکا اور ایشان نے وشال بھردواج کی فلم کیلئےڈانس پریکٹس کی

Updated: February 13, 2023, 3:51 PM IST | Mumbai

وشال بھردواج کی شارٹ فلم فرصت میں وامیکا گبی اور ایشان کھٹر نظر آنے والے ہیں

Wamiqa Gabbi and Ishaan Khattar
وامیکا گبی اور ایشان کھٹر

وشال بھردواج کی شارٹ فلم   فرصت میں  وامیکا گبی اور ایشان کھٹر نظر آنے والے ہیں جس سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔  چونکہ فلم میں کہانی سنانے کیلئے ڈانس کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے، اس لئے وامیکا اور ایشان سمیت تمام اداکاروں کو اپنی رقص کی مہارت کو نکھارنے کی ضرورت تھی  جس کیلئے وامیکا اور ایشان نے ۲؍ ہفتوں سے زیادہ جدید رقص کی تربیت حاصل کی  حالانکہ وہ ایک تربیت یافتہ کتھک ڈانسر ہیں۔ وامیکا کسی اور پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور انہیں اپنی ٹریننگ کیلئے شوٹنگ کے شیڈول کے درمیان پرواز بھی کرنی پڑی۔ وامیکا کہتی ہیں ’’ڈانس ایک ایسی زبان ہے جسے وشال بھردواج نے اس فلم میں استعمال کیا ہے۔ ہم نے زیادہ تر جدید ڈانس اسٹیپس کا استعمال کیا اور جو مختصر معلومات ملی تھی وہ یہ تھی کہ   آپ جہاں بھی کھڑے ہوں   ، آپ کی پوزیشن ہر ایک کو ایک دوسرے کے آئینے کی طرح نظر آنا چاہئے  جس کا مطلب یہ تھا کہ ہماری ٹائمنگ ایک جیسی ہونی چاہئے تھی ۔ اگرچہ میں ایک تربیت یافتہ کتھک ڈانسر ہوں، میں نے ۲؍ ہفتوں سے زیادہ کنٹیمپری ڈانس کی تربیت حاصل کی اور اپنے اضافی  وقت کو شوٹ کے درمیان مشق کیلئے استعمال کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ محنت رنگ لائی۔ میں ایک اور پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی تھی  اور میں چھٹی کے دنوں میں ممبئی جایا کرتی تھی  اور اپنے ٹیچر کے ساتھ ریہرسل کرتی تھی ۔‘‘۳۰؍ منٹ کی یہ فلم، جس میں ایشان کھٹر اور وامیکا مرکزی کردار میں ہیں، آئی فون۱۴؍ پرو پر شوٹ کی گئی تھی اور حال ہی میں اسے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔شارٹ فلم کو اس کی سنیماٹوگرافی اور کوریوگرافی کی وجہ سے سراہا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK