Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’وار ۲‘‘: رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر میں ڈانس مقابلے کی آج شوٹنگ، فلم کا کلائمیکس ہوگا

Updated: March 04, 2025, 7:43 PM IST | Mumabi

ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’وار۲‘‘ کیلئے رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ڈانس کے مقابلے کی شوٹنگ آج ہوگی۔ڈانس کا یہ حصہ فلم کا کلائمکس ہوگا۔

Hrithik Roshan and Jr NTR. Photo: INN
رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر۔ تصویر: آئی این این

رتیک روشن اورجونیئر این ٹی آر جلد ہی ایان مکھرجی کی فلم ’’وار۲‘‘ میں اسکرین شیئر کریں گے۔ جہاںمداح ان کی ایکشن سے بھرپور فلم کا انتظار کررہے ہیں وہیں رتیک روشن نے گزشتہ ماہ یہ بتایا تھا کہ فلم کیلئے جونیئر این ٹی آر کے ساتھ ان کا ڈانس شوٹ باقی ہے۔ 

 

رتیک روشن اورجونیئر این ٹی آر یش راج اسٹوڈیو میں آج یہ ڈانس شوٹ کریں گے۔ ڈانس شوٹ کا یہ حصہ فلم کا کلائمکس ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق ڈانس شوٹ کا یہ خیال آدتیہ چوپڑہ کے ذہن میں آیا تھا جن کے خیال میں بالی ووڈ کے بہترین ڈانسروں کا آپس میں مقابلہ فلم کی بڑی جھلکیوں میں سے ایک ہوگا۔ فلم میں رتیک روشن راء ایجنٹ کبیردھالیوال کا اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ جونیئر این ٹی آر ویلن کا کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’فلم کے کائمکس کے منظر میں رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آرکے ڈانس کے مقابلےکا منظر ہوگا۔‘‘ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’یہ دو کردار گزشتہ ۱۵؍دنوں سے رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر علاحدہ ری ہرسل کررہے ہیں۔ فلمسازوں نے جان بوجھ کر انہیں علاحدہ رکھا ہے تاکہ جب وہ کیمرےکے سامنے آئیں تو وہ قدرتی معلوم ہو۔‘‘

 

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’پروڈکشن ڈیزائنر امرت مہال نکائی نے ایک سیٹ تیار کیا ہے جبکہ پریتم نے تیز رفتار رقص کے نغمے کو ترتیب دیا ہے۔ ۵۰۰؍ سے زائد رقاص اس رقص کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب مداحوں اور میڈیا کے جنون کو مدنظر رکھتے ہوئے آدتیہ چوپڑہ نے جائے وقوع پر سیکوریٹی بڑھادی ہے۔ذرائع میں مزید کہا گیا ہے کہ’’سیٹ پر موبائل فون کی اجازت بھی نہیں دی گئی ہے تا کہ اس بات کی یقین دہانی کی جاسکے کہ سیٹ کی تصاویر آن لائن لیک نہ ہوجائیں۔ ہریونٹ کے رکن کو بیج دیا گیا ہے تا کہ سیکوریٹی کی خلاف ورزی نہ ہو۔ نغمے کی شوٹنگ کے مکمل ہوجانے کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی مکمل ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK