• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رادھیکا کیلئے سیف علی کی  اچھی بات کیاہے؟

Updated: October 05, 2022, 11:45 AM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ رادھیکا آپٹے نے ساتھی اداکار سیف علی خان کی شخصیت سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ان کے سامنے کھل کر بات کی جاسکتی ہے۔

Radhika Apte and Saif Ali Khan in Vikram Vedha .Picture:INN
رادھیکا آپٹے اور سیف علی خان فلم وکرم ویدھا میں ۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ رادھیکا آپٹے نے ساتھی اداکار سیف علی خان کی شخصیت سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ان کے سامنے کھل کر بات کی جاسکتی ہے۔ سیف علی خان اور رتیک روشن کی فلم وکرم ویدھا ۳۰؍ ستمبر کو ریلیز ہوگئی، فلم میں رادھیکا آپٹے نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ایک نئے انٹرویو میں رادھیکا نے کہا کہ سیف علی خان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جیسا بھی محسوس کرتے ہیں وہ بات کہہ دیتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب بھی وہ سیف کے ساتھ ہوتی ہیں تو وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں خود کو آزاد محسوس کرتی ہیں۔رادھیکا کا کہنا تھا کہ میری اور سیف کی حس مزاح بھی ایک جیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیف کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ ان کے سامنے اپنے خیالات کا آزادانہ اظہار کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK