Updated: January 09, 2025, 8:47 PM IST
| Mumbai
۹؍ جنوری کو بی ٹی ایس آرمی کے مداح جنک کوک کی سالگرہ مناتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ۹ ؍ جنوری ، یکم ستمبر کو جنک کوک کی سالگرہ کا الٹا ہے۔ اس مرتبہ مداحوں نے ’’جے کے ڈے‘‘ منانے کیلئے ’’نیور لیٹ گوجنک کوک‘‘ کا ٹیگ اپنایا ہے جس کے تحت وہ بی ٹی ایس آرمی کے اپنے پسندیدہ ممبر کے متعلق ویڈیوز اورتصاویر شیئرکریں گے۔
۹؍جنوری کو بی ٹی ایس کے رکن جنک کوک کی سالگرہ نہیں ہوتی پھر بھی بی ٹی ایس کے مداحوں نے اپنے اپنے کیلنڈروں میں ۹؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ’’جنک کوک ڈے‘‘ یا ’’جے کے ڈے‘‘ کے طور پر مارک کر لیا ہے۔ بی ٹی ایس آرمی کی پوسٹ کے علاوہ جنک کوک نے بھی ۲۰۱۸ء میں کانسپٹ کے متعلق ٹویٹ کیا تھا۔
یہاں تک کہ انہوں نے مداحوں کو کہا تھا کہ ’’وہ ایکس پر ’’جے کے ڈے‘‘ ٹرینڈ کریں اگر وہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ اس دن کیا خاص ہے۔ ۹؍ جنوری کو جنک کوک ڈے منائے جانے کا مقصد یہ ہے کہ ۹؍جنوری (۱/۹) ، یکم ستمبر، جو عیسوی کیلنڈر کا نواںمہینہ ہے، کو جنک کوک کی سالگرہ کا الٹاہے۔ جنک کوک نے ازخود اس تاریخ کو منتخب کیا تھا اور اسے خاص بنا دیا۔لوگ سال میں ایک مرتبہ اپنی سالگرہ کا جشن مناتے ہیں لیکن جنک کوک نے اس طرح اپنی سالگرہ کو دوبار منانے کا چلن عام کیا ہے۔انہوں نے ۲۰۱۸ء میں بی ٹی ایس سیزن گریٹنگس کے دوران یہ کانسپٹ تشکیل دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: پونے: "کیشئر کے ساتھ فلرٹ نہ کریں"، ایرانی کیفے کے مینو کی سوشل میڈیا پر دھوم
انہوں نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ اس دن کو کس طرح منایا جانا چاہئے۔ انہوں نے بی ٹی ایس آرمی کے مداحوں سے کہا کہ وہ اس دن جو کر سکتے ہیں کریں اور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیاںشیئر کریں۔ اسی لئے زیادہ تر بی ٹی ایس آرمی کے ممبران اس دن کو منانے کیلئے اپنی پسندیدہ ویڈیوز یاتصاویر شیئر کرتے ہیں۔ امسال مداحوںنے اس دن کو منانے کیلئے ’’نیو لیٹ جنک کوک گو‘ نامی ایک ٹیگ بنایا ہے جس کے تحت وہ جنک کوک کی تصاویراور ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔‘‘
’’نیور لیٹ گو‘‘
یاد رہے کہ ’’نیور لیٹ گو‘‘ جنک کوک کے نغمے کانام ہے جو گزشتہ سال ۷؍ جون کو بی ٹی ایس کی گیارہویں سالگرہ سے قبل جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ ٹریک آرمی کو وقف کیا تھا۔ جنک کوک تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹ گئے ہیں لیکن مداحوں کو یہ امید ہے کہ وہ دوسرے ذریعے سے ان کی جدوجہد کو دیکھ رہے ہیں۔