• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈی ڈی ایل جے‘ میں شاہ رخ نے کس سین کیلئے اصرار کیا

Updated: October 29, 2020, 10:34 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ڈی ڈی ایل جے یعنی دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو ریلیز ہوئے ۲۵؍ سال ہوگئے، اس فلم کے اداکار پرمیت سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کا ایک سین بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے کہنے پر رکھا گیا تھا جبکہ وہ سین فلم کے اسکرپٹ میں شامل نہیں تھا۔ اس فلم میںکلجیت کا منفی کردار ادا کرنے والے اداکار پرمیت سیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم کے آخر میں اُن کے اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی لڑائی اسکرپٹ کاحصہ نہیں تھی۔

Shah Rukh Khan.Picture :INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ڈی ڈی ایل جے یعنی دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو ریلیز ہوئے ۲۵؍ سال ہوگئے، اس فلم کے اداکار پرمیت سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کا ایک سین بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے کہنے پر رکھا گیا تھا جبکہ وہ سین فلم کے اسکرپٹ میں شامل نہیں تھا۔ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کلجیت کا منفی کردار ادا کرنے والے اداکار پرمیت سیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم کے آخر میں اُن کے اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی لڑائی اسکرپٹ کاحصہ نہیں تھی۔  پرمیت سیٹھی نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے فلم کے ڈائریکٹر آدتیہ چوپڑا سے اصرار کیا تھا کہ فلم کے آخر میں لڑائی کا سین شامل کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ آدتیہ چوپڑا فلم میں کوئی بھی لڑائی کا سین شامل نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن شاہ رخ کے اصرار پر اُنہیں شامل کرنا پڑا۔اداکار نے بتایا کہ اُنہیں شاہ رخ خان کے ساتھ لڑائی کا سین کرکے بہت اچھا تجربہ حاصل ہوا لیکن یہ تھوڑا مشکل بھی تھا، اس سین کی عکس بندی کراتے ہوئے وہ۲؍سے ۳؍ بار زمین پر گر گئے تھے جس کی وجہ سے اُن کی کہنی اور بازو پر معمولی چوٹیں بھی آگئی تھیں۔پرمیت سیٹھی  نے اُس سین کے بارے میں بھی بتایا جب اُنہیں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہوں نے  بتایا کہ جب وہ گھوڑے پر سوار ہوئے تو وہ گھوڑا جنگلی اور بغیر تربیت یافتہ نکلا، جیسے ہی وہ گھوڑے پر سوار ہوئے وہ بے قابو ہوگیا۔اداکار نےمزید کہا کہ آج اُنہیں اس لمحے کو یاد کر کے بہت ہنسی آتی ہے لیکن اُس وقت وہ بہت زیادہ ڈر گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK