• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جب کھلی کتاب میں پنکج کپور اور ڈمپل کپاڈیا ایک ساتھ کام کریںگے

Updated: December 23, 2021, 11:52 AM IST | Agency | Mumbai

پلاز انٹر ٹینمنٹ اور شو اسٹریپ فلمس ملک کر ’جب کھلی کتاب‘ بنا رہے ہیں۔اس فلم میں پنکج کپور اور ڈمپل کپاڈیا  ایک رومانٹک جوڑی میں نظر آئیںگے۔یہ فلم سوربھ شکلا کے لکھے ڈرامے ’جب کھلی کتاب‘ پر بن رہی ہے

Dimple Kapadia and Pankaj Kapoor in the movie Jab Khuli Kitab. Picture:INN
ڈمپل کپاڈیا اور پنکج کپور فلم’جب کھلی کتاب‘ میں۔ تصویر: آئی این این

پلاز انٹر ٹینمنٹ اور شو اسٹریپ فلمس ملک کر ’جب کھلی کتاب‘ بنا رہے ہیں۔اس فلم میں پنکج کپور اور ڈمپل کپاڈیا  ایک رومانٹک جوڑی میں نظر آئیںگے۔یہ فلم سوربھ شکلا کے لکھے ڈرامے ’جب کھلی کتاب‘ پر بن رہی ہے۔اس فلم کا ڈائریکشن خود سوربھ شکلا کر رہے ہیں۔اس فلم کا فرسٹ لُک گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ فلم میں پنکج کپور اور ڈمپل کپاڈیا کے علاوہ اپار شکتی کھرانہ بھی اہم رول ادا کر رہے ہیں جبکہ سمیر سونی ،نوحید سائریسی اور دیگر بھی کام کر رہے ہیں۔ اپلاز انٹرٹینمنٹ کے سی ای اور سمیر نائر نے بتایا کہ ’’فلم ’جب کھلی کتاب‘ میں پنکج کپور اور ڈمپل کپاڈیا کی جوڑی کافی شاندار ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم سوربھ شکلا اور شواسٹریپ فلمس کے ساتھ مل کر اس دلچسپ فلم پر کام کر رہے ہیں۔فلم ’جب کھلی کتاب‘ ۲؍معمر جوڑے کی ہانی ہے جن کے درمیان آپس میں بہت پیار ہوتا ہے۔۵۰؍سال تک دونوں ساتھ رہنے کے بعد طلاق لینے کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں۔اس فلم میں رشتوں کی خامیاں اور خاندان پر پڑنے والے اس کے اثر کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔‘‘ فلم کے رائٹر،ڈائرکٹر اور پریوڈیوسر سوربھ شکلا نے کہا کہ ’’ جب کھلی کتاب یہ فلم میرےدل کے بہت قریب ہے۔مجھے بے حد خوشی ہے کہ پنکج کپور اور ڈمپل کپاڈیا جیسے اداکارواس فلم کا حصہ ہیں۔میں سمیر نائر کا بھی شکر گزار ہوں جنہوںنے اس فلم میں میرا ساتھ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK