Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سلمان اور میرے درمیان اصلی ’’سکندر‘‘ کون ہے؟ عامر خان کا مروگاداس سے سوال

Updated: March 25, 2025, 6:35 PM IST | Mumbai

’’سکندر‘‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان، عامر خان اور ہدایتکار اے آر مروگاداس کا ایک کلپ جاری کیا گیا جس میں عامر نے مروگاداس سے پوچھا کہ سلمان اور ان کے درمیان اصلی سکندر کون ہے؟ خیال رہے کہ عامر خان کی’’گجنی‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض بھی اے آر مروگاداس نے انجام دیئے ہیں۔

Salman Khan, AR Murugadoss and Aamir Khan. Photo: X
سلمان خان، اے آر مروگاداس اور عامر خان۔ تصویر: ایکس

سلمان خان نے اپنی فلم ’’سکندر‘‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ منگل کو ناڈیاڈوالا گرینڈ سنز کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں سلمان خان، عامر اور ان کی فلم کے ہدایتکار اے آر مروگاداس کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ پروموشنل کلپ میں سلمان اس وقت غصے میں نظر آئے جب عامر نے ہدایت کار سے پوچھا، ’’سلمان اور میرے درمیان، اصل سکندر کون ہے؟‘‘ ویڈیو مروگاداس کے جواب کے بغیر ختم ہو جاتی ہے کیونکہ متن میں لکھا ہے، ’’مکمل ویڈیو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔‘‘

ویڈیو کے کیپشن میں، پروڈکشن ہاؤس نے لکھا کہ ’’ایک فریم میں تین عظیم لیجنڈز! ان کے درمیان ہونے والی بات چیت کیلئے تیار ہو جایئے۔ مکمل ویڈیو جلد ریلیز ہوگی۔ جب گجنی، سکندر سے ملا۔‘‘ خیال رہے کہ ’’سکندر‘‘ ساجد ناڈیاڈوالا کے اہم پروجیکٹس میں سے ایک ہے، جس کی ہدایتکاری اے آر مروگادوس نے کی ہے۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ ۳۰؍ مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ عامر خان کی’’گجنی‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض بھی اے آر مروگاداس نے انجام دیئے ہیں۔ علاوہ ازیں، ہدایتکار نے یہ بھی کہا ہے کہ ’’سکندر‘‘ میں ’’گجنی‘‘ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK