• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان کانام کس سے جوڑا گیا؟

Updated: December 14, 2022, 11:23 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ انڈسٹری کے بھائی جان، سلمان خان کو ایک بار پھر محبت ہوگئی

salman khan photo;INN
سلمان خان تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ انڈسٹری کے بھائی جان، سلمان خان کو ایک بار پھر محبت ہوگئی، ان کی گرل فرینڈس کی فہرست میں ایک اور نام جُڑ گیا ہے اس بار ان کا نام ان سے۲۴؍ برس چھوٹی اداکارہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں اداکاری کرنے والی۳۲؍ سالہ پوجا ہیگڑے کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔اس بات کا انکشاف بالی ووڈ انڈسٹری کے فلم کریٹکس عمیر سندھو نے ٹویٹر پر کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ ’بی ٹاؤن میں ایک نئی جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سلمان خان پوجا ہیگڑے کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ سلمان کے پروڈکشن ہاؤس نے اداکارہ کو اگلی۲؍ فلموں کیلئے بھی سائن کرلیا ہے۔‘‘ان کا مزید لکھنا ہے ’ ’سلمان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں آج کل ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان ، پوجا ہیگڑے اور شہناز گل شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK