Inquilab Logo

سارہ نےفلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

Updated: September 21, 2022, 1:44 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی دادی  شرمیلا ٹیگور کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا

Sara Ali Khan .Picture:INN
سارہ علی خان ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی دادی  شرمیلا ٹیگور کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کی بائیو پِک کے بارے میں بات کی ہے۔اُنہوں نے اسکرین پر اپنی دادی کا کردار ادا کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ دادی کے معیار پر پورا اترنا مشکل ہے، وہ بہت خوبصورت خاتون ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ میں ان کے مدِ مقابل کیسی نظر آتی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میں بڑی امّی (دادی) سے باتیں تو بہت کرتی ہوں لیکن مجھے ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا کہ میں ان سے کبھی ان کے کریئر کے بارے میں بات کرسکوں اور اس کے علاوہ بھی بہت سی باتیں ہیں ان کے بارے میں جو میں نہیں جانتی۔سارہ علی خان نے کہا کہ میری دادی کی معلومات بہت اچھی ہے، وہ اچھی خاتون ہیں جو موجودہ حالات و واقعات میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کی طرح ان کی زندگی بھی بہترین ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میری دادی کے پاس دنیا سے متعلق بہت سے مختلف نظریات ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK