بالی ووڈ کے دو معروف اداکار عامر خان اور سلمان خان گزشتہ۳۵؍ سال سے ناظرین کا دل جیتتے نظر آرہے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 05, 2023, 12:11 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے دو معروف اداکار عامر خان اور سلمان خان گزشتہ۳۵؍ سال سے ناظرین کا دل جیتتے نظر آرہے ہیں۔
:بالی ووڈ کے دو معروف اداکار عامر خان اور سلمان خان گزشتہ۳۵؍ سال سے ناظرین کا دل جیتتے نظر آرہے ہیں۔ وہ فلموں میں مسلسل سرگرم رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ عامر اور سلمان ایک ساتھ کام کیوں نہیں کرتے؟ آئیے آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔۱۹۹۴ء میں فلم’ `انداز اپنا اپنا‘ آئی تھی ۔ یہ اس دور کی ایک شاندار اور زبردست کامیڈی فلم تھی لیکن اس فلم میں کام کرنے والے تمام اہم اداکار سلمان خان، عامر خان ، کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن نے پوری شوٹنگ آپسی رسہ کشی کے درمیان پوری کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تو سلمان خان اس فلم کے دوران کافی ٹینشن میں رہتے تھے اور اسی وجہ سے وہ شوٹنگ سیٹ پر گھنٹوں دیر سے آتے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان کی وجہ سے عامر کو بھی کافی دیر انتظار کرنا پڑتا تھا جب کہ عامر وقت کے بہت پابند تھے۔ سلمان کے سیٹ پر دیر سے پہنچنے کی وجہ سے عامر کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
یہی وجہ تھی کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد عامر نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ سلمان خان کے آگے کام نہیں کریں گے اور ایسا ہی ہوا، اس فلم کے بعد سلمان اور عامر کبھی بھی اسکرین پر ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ دوسری جانب فلم کی مرکزی اداکارہ کرشمہ اور روینہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی وجہ سے وہ دونوں سیٹ پر ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتی تھیں۔
ایک بار ہندوستان ٹائمز کے ساتھ بات چیت میں روینہ ٹنڈن نے کہا تھا’’ `یہ مزیدار تھا، کیونکہ جب ہم شوٹنگ کر رہے تھے، ہم میں سے کوئی ایک دوسرے سے بات نہیں کر رہا تھا۔ سب کی لڑائیاں جاری تھیں۔ عامر اور سلمان ایک دوسرے سے بات نہیں کر رہے تھے، کرشمہ اور میں بات نہیں کر رہے تھے اور نہ ہی سلمان اور راج جی (فلم کے ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی)۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ فلم کیسے بنی۔ لیکن، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم بہت اچھے اداکار ہیں۔‘‘
بتا دیں، عامر خان کو آخری بار اپنی فلم `لال سنگھ چڈھا میں دیکھا گیا تھا، جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئی تھیں، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکی۔دوسری جانب سلمان خان ان دنوں اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم `’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم اگلے ماہ کی۲۱؍ تاریخ کو ریلیز ہو رہی ہے۔