• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بجرنگی بھائی جان پارٹ ۲؍ بنے گی یا نہیں؟

Updated: December 24, 2021, 11:34 AM IST | Agency | Mumbai

 فلم کے تعلق سے سلمان خان اور کبیر خان کے الگ الگ بیانات 

Kabir and Salman Khan.Picture:INN
کبیر اور سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

ایجنسی)معروف بالی ووڈ ہدایت کار کبیر خان نےبجرنگی بھائی جان پارٹ ۲؍ کے تعلق سے بیان دے کر سلمان خان کے حال ہی میں بیان کی بالواسطہ تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سلمان خان  نے ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا پارٹ ۲؍ بنانے کا اعلان کرکے مداحوں کو سرپرائز کردیا تھا۔ تاہم فلم کے ہدایت کار کبیر خان کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔ حال ہی میں فلم ۸۳؍ کی پروموشن کے دوران جب کبیر خان سے ’’بجرنگی بھائی جان ۲؍‘‘ بنائے جانے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں اس وقت صرف فلم ۸۳؍ کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا۔ جہاں تک رہی بات ’’بجرنگی بھائی جان ۲؍‘‘ کی تو اس کا اعلان سلمان خان نے کیا تھا۔کبیر خان نے مزید کہا ابھی تک نہ تو اسکرپٹ لکھا گیا ہے اور نہ ہی فلم کے بارے میں کوئی آئیڈیا یا خیال پیش کیا گیا ہے۔ سچ پوچھیں تو ابھی فلم کے متعلق کچھ بھی نہیں ہے جس پر ہم بات کرسکیں۔واضح رہے کہ ۲۰۱۵ءمیں ریلیز ہوئی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جو ایک پاکستانی بچی کو واپس اس کے ملک پہنچانے کئے لیے سرحد پار کرتا ہے۔ فلم میں کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض کبیر خان نے انجام دئیے تھے۔ اس فلم کو نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK