• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا سلمان اور شاہ رخ ۲۹؍ سال بعد پھرکسی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے ؟

Updated: July 07, 2022, 1:12 PM IST | Agency | Mumbai

ایک فلم ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں خان صاحبان کرن ارجن کے بعد ایک اور فلم میں ساتھ ساتھ نظر آئیں گے

Salman Khan and Shah Rukh Khan together.Picture:INN
سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ۔ ۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان اورشاہ رخ ’کرن ارجن‘ کے بعد ۲۹؍ سال بعد کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ یہ دعویٰ با لی ووڈ کی خبروں سے متعلق ایک ویب سائٹ ’پنک ولا‘ نے ذرائع کے حوالے سے کیاہے۔ اس کاکہنا ہےکہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کی یہ فلم یش راج کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔ یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی فلم ہوسکتی ہے۔ اس کا ابھی کوئی نام طے نہیں کیا گیا ہے ۔ 
  اتنا ضرور ہے کہ یہ فلم آدتیہ چوپڑا لکھیں گے۔ اس فلم کا مرکزی خیال تیار کیا جا چکا ہے، یعنی اس کا خاکہ تیار ہوچکا ہے جبکہ کہانی، منظر نامہ اور مکالمہ پر مزید کام باقی ہے۔ اس سلسلے میں آدتیہ چوپڑا کام کر رہےہیں ۔   آدتیہ چوپڑا چاہتےہیں کہ فلم کی اسکرپٹ اس سال کے آخر میں خان صا حبان کو سنائی جائے اور۲۰۲۳ء کے آخر یا ۲۰۲۴ء کی ابتداء میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں رتیک روشن بھی نظر آئیں گے لیکن ان کا کردار ذیلی ہو گا یا مر کزی ؟ اس پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ ویسے اس پوری فلم کے بارے میں کچھ بھی فیصلہ کن انداز میں نہیںکہا جاسکتا ، کیونکہ اس بارے میں ابھی یش راج فلم کے ساتھ ساتھ سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی خاموش ہیں۔ ۱۹۹۵ء کی فلم ’کرن ارجن ‘ کے بعد یہ پہلی فلم ہوگی جس میں دونوں مرکزی کردار میں ہوںگے۔ ادھر شاہ رخ نے گزشتہ دنوں اپنی ایک فلم’ پٹھان‘ کا پوسٹر ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ۲۵؍ جنوری۲۰۲۳ء کا انتظار کیجئے ۔ یہ فلم بیک وقت ہندی ، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK