• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا سیزن ۴؍ ’’دی فیملی مین‘‘ کا آخری سیزن ہوگا؟ جانئے حقیقت

Updated: August 24, 2024, 9:02 PM IST | Mumbai

منوج باجپائی کی سپر ہٹ ویب سیریز ’’دی فیملی مین‘‘ کا سیزن ۳؍ ۲۰۲۵ء کے وسط میں امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔ تاہم، ذرائع نے بتایا ہے کہ سیزن ۴، اس شو کا آخری اور فائنل سیزن ہوگا۔

Manoj Pajpai. Photo: INN
منوج پاجپائی۔ تصویر:آئی این این

راج اینڈ ڈی کے کی جاسوسی تھریلر سیریز ’’دی فیملی مین‘‘ ہندوستانی سنیما کے بڑے او ٹی ٹی شوز میں سے ایک ہے جس میں منوج باجپائی نے سری کانت تیواری کا کردار ادا کیا ہے۔ مداحوں کو ’’دی فیملی مین‘‘ کے سیزن ۳؍ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مڈ ڈے کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ شو چوتھے سیزن کے ساتھ ختم ہوجائے گا۔ 
ذرائع نے کہا کہ ’’تیسرے سیزن کی شوٹنگ جاری ہے اور ٹیم میں موجود ہر کوئی اس بات کے بارے میں پرجوش ہے کہ یہ انوکھا رُخ لے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چوتھے ایڈیشن کے ساتھ سیریز کو سائن آف کرنے کی بھی بات ہو رہی ہے۔ راج ڈی کے اس پر غور کررہے ہیں۔ اس پر حتمی فیصلہ کرنا باقی ہے۔ ‘‘
ذرائع نے مزید کہا، ’’سیریز کو ختم کرنے کا خیال ابتدائی مرحلے میں ہے۔ تیسرا سیزن مکمل کرنے کے بعد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘ ایک اور اندرونی ذرائع نے مزید کہا کہ فیملی مین سیزن۳ ؍ کی شوٹنگ کے دوران ہی سیزن ۴؍ کی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے۔ تیسرے ایڈیشن کا اگلا شیڈول آنے والے ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ ’’دی فیملی مین‘‘ میں منوج باجپائی، پریہ منی اور شارب ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس کا پہلا سیزن ۲۰۱۹ء اور دوسرا سیزن ۲۰۲۱ء میں ریلیز ہوا تھا جس میں جنوبی ہند کی معروف اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے دہشت گرد کا کردار ادا کیا تھا۔ ’’دی فیملی مین‘‘ سیزن ۳؍ ۲۰۲۵ء کے وسط میں امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK