ہالی ووڈ اسٹار اور ریپر ول اسمتھ کا نیا میوزک البم ’’بیسڈ آن اےٹرو اسٹوری‘‘۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہوگا۔ یہ ان کا تقریباً دو دہائیوں بعد پہلا اسٹوڈیو البم ہوگاجو۲۰۰۵ء میں ریلیز ہونے والے ان کے آخری البم ’’لوسٹ اینڈ فاؤنڈ‘‘کے بعد آ رہا ہے۔
EPAPER
Updated: March 17, 2025, 8:22 PM IST | New York
ہالی ووڈ اسٹار اور ریپر ول اسمتھ کا نیا میوزک البم ’’بیسڈ آن اےٹرو اسٹوری‘‘۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہوگا۔ یہ ان کا تقریباً دو دہائیوں بعد پہلا اسٹوڈیو البم ہوگاجو۲۰۰۵ء میں ریلیز ہونے والے ان کے آخری البم ’’لوسٹ اینڈ فاؤنڈ‘‘کے بعد آ رہا ہے۔
ہالی ووڈ اسٹار اور ریپر ول اسمتھ کا نیا میوزک البم ’’بیسڈ آن اےٹرو اسٹوری‘‘۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہوگا۔ یہ ان کا تقریباً دو دہائیوں بعد پہلا اسٹوڈیو البم ہوگاجو۲۰۰۵ء میں ریلیز ہونے والے ان کے آخری البم ’’لوسٹ اینڈ فاؤنڈ‘‘کے بعد آ رہا ہے۔ ۵۶؍ سالہ ول اسمتھ نے سنیچر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس البم کی ریلیز کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا: ’’یہ آفیشل ہے!! میرا نیا البم’’بیسڈ آن اےٹرو اسٹوری‘‘۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہو رہا ہے۔ بس دو ہفتے باقی ہیں !! اسے ابھی پری سیو کر لیں۔ میں کافی عرصے سے اس پروجیکٹ پر کام کر رہا تھا اور اب بے چینی سے اس کی ریلیز کا انتظار کر رہا ہوں !‘‘
ول اسمتھ کا میوز ک کریئر
ول اسمتھ نے اپنے میوزک کریئر کا آغاز۱۹۸۰ءکی دہائی کے آخر میں بطورڈی جے جیزی جیف اینڈ دی فریش پرنس‘‘ نامی میوزک جوڑی کے رکن کے طور پر کیا تھا۔ ۱۹۸۸ء میں ریلیز ہونے والے ان کے البم’’آئی ایم دی ریپر، ہیز دی ڈی جے‘‘نے انہیں شہرت بخشی۔ ول اسمتھ نے۱۹۹۷ء میں اپنے سولو میوزک کریئر کا آغاز کیا اور اپنے مشہور گانے’’مین اِن بلیک ‘‘ کے ساتھ زبردست مقبولیت حاصل کی جو اسی نام کی فلم میں شامل تھا۔ ان کا پہلا سولو البم’’بگ ویلی اسٹائل‘‘بل بورڈ۲۰۰؍میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔ اب تک، ول اسمتھ چار اسٹوڈیو البمز، ایک کمپائلیشن البم، اور۱۸؍ سنگلز ریلیز کر چکے ہیں۔
البم کی ریلیز سے قبل ول اسمتھ۲۳؍ مارچ کو لاس اینجلس میں سوفائی اسٹیڈیم میں CONCACAF نیشنز لیگ فائنل کے بعد لائیو پرفارم کریں گے، جیسا کہ امریکی انٹرٹینمنٹ پورٹل ’’ڈیڈلائن‘‘ نے رپورٹ کیا ہے۔ نیا البم’’بیسڈ آن اےٹرو اسٹوری‘‘۱۴؍ ٹریکس پر مشتمل ہوگا، جن میں سے کچھ گانے پہلے ہی ریلیز ہو چکے ہیں۔ شائقین بے صبری سے ول اسمتھ کے اس نئے البم کا انتظار کر رہے ہیں۔