• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرینکا چوپڑہ نے ایس ایس راجامولی کی فلم کیلئے ۳۰؍کروڑ روپے معاوضہ لیا: رپورٹ

Updated: January 31, 2025, 9:54 PM IST | Mumbai

ایک رپورٹ میںانکشاف کیا گیا ہے کہ ’’پرینکا چوپڑہ نے ایس ایس راجا مولی کی فلم ، جس کا نام اب تک طے نہیں کیا گیا ہے، کیلئے ۳۰؍ کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔اس طرح پرینکا چوپڑہ ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالی اداکاراؤں میں شامل ہوجائیں گی۔‘‘ ایک رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ’’جون ابراہم بھی ایس ایس راجامولی کی فلم میں اہم کردار میںنظر آئیں گے۔‘‘

Priyanka Chopra and SS Rajamouli. Photo: INN
پرینکا چوپڑہ اور ایس ایس راجامولی۔ تصویر:ـ آئی این این

پنی آخری فلم’دی اسکائی از پنک‘‘ کے ۶؍ سال بعد پرینکا چوپڑہ جونس ایس ایس راجامولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم، جس کا نام فی الحال طے نہیں کیا گیا ہے، سے ہندوستانی سنیما میں دوبارہ قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔اس جنگل ایڈوینچر اٹرٹرینر فلم کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔  رپورٹس کے مطابق اس فلم کو ایک ہزار کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا ہے اور اس کے مقامی اور بین الاقوامی باکس آفس پر راج کرنے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’ایس ایس راجامولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کا شکریہ جس سے پرینکا چوپڑہ ہندوستانی سنیما کی زیادہ معاوضہ لینےوالی اداکارہ بن جائیں گی۔‘‘رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’پرینکا چوپڑہ ،جو مغرب میں فعال ہیں، کو مبینہ طور پر فلم کیلئے ۳۰؍کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۳۰؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز کے بعد پشپا ۲؍ نمبر ون پر ٹرینڈ کر رہی ہے

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ’’یہ فیس پرینکا چوپڑہ کے ابتدائی طور پر فلمسازوں سے مطالبے کئے گئے معاوضے سے کم ہے۔‘‘یہ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ذرائع نے مطلع کیا ہے کہ ’’اسی لئے انہوں نے پروجیکٹ میں پرینکا چوپڑہ کی شراکت داری کا اعلان کرنے کیلئے اتنا وقت لیا۔ پرینکا چوپڑہ اپنے معاوضے پر اکتفا کرنے کیلئے تیارنہیں تھیں؟ اور وہ تیار ہو بھی کیوں؟ ہماری فلموں میں صرف مرد اداکاروں کو ہی زیادہ تنخواہ کیوں ملے؟‘‘ حال ہی میں غیر تصدیق شدہ یہ رپورٹ بھی سامنے آئی ہے کہ جون ابراہم بھی مہیش بابو اور پرینکا چوپڑہ کے ساتھ ایس ایس راجامولی کی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گے۔‘‘ایس ایس راجامولی نے فلم کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ اس فلم کے ۲۰۲۷ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK