• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویمن پریمیئر لیگ ۲۰۲۴ء: افتتاحی پروگرام میں شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ ستاروں کا جلوہ

Updated: February 24, 2024, 2:35 PM IST | Inquilab News Network | Bengaluru

۲۳؍ فروری کو بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ویمن پریمیئر لیگ ۲۰۲۴ء کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان اور شاہد کپور کے علاوہ ورون دھون ، کارتک آرین ، سدھارتھ ملہوترا اور ٹائیگر شروف نے بھی جلوے بکھیرے۔

WPL: Shah Rukh Khan appeared with 5 captains. Photo: INN
ڈبلیو پی ایل: شاہ رخ خان ۵؍کپتانوں کے ساتھ نظر آئے۔ تصویر : آئی این این

۲۳؍ فروری کو بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں وویمن پریمئیر لیگ۲۰۲۴ء کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے مداحوں کو اپنے رقص سے محظوظ کیا۔ شاہ رخ خان نے فلم ’’پٹھان‘‘ کے نغمے ’’جھومے جو پٹھان‘‘ پر زبردست رقص کیا۔ شاہد کپور، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنے بہترین رقص سے مداحوں کا دل جیت لیا۔ 
سیاہ لباس میں ملبوس شاہ رخ کے اسٹیج پر آتے ہی اسٹیڈیم مداحوں کی سیٹیوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ شاہ رخ نے اپنے مداحوں سے ایک بہترین شام کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی مہمان نوازی کیلئے پٹھان تو آئے گا ہی، ناچے گا، نچائے گا اور جھومے گا۔‘‘

شاہ رخ نے ۲۰۲۳ء کی بلاک بلاسٹر فلم ’’پٹھان‘‘ کے ٹائٹل ٹریک ’’جھومے جو پٹھان‘‘ اور ایٹلی کی ’’جوان‘‘ کے گیت ’’رمیا وستاوَیا‘‘ پر رقص کیا اور اپنا شناختی پوز بھی دیا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kolkata Knight Riders (@kkriders)

تقریب میں ممبئی انڈینس کی نمائندگی کرنے والے شاہد کپورنے اسٹیڈیم میں کبیر سنگھ کی بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ موٹر سائیکل پر انٹری کی۔ شاہد نے اپنی ۲۰۱۵ء کی فلم ’’ شاندار‘‘ کے ٹائٹل ٹریک پربھی پرفارم کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

یوپی وارئرز کی نمائندگی کرنے والے ورون دھون نے اپنے سپر ہٹ گانے ’’تو میرا کوئی نہ ہو کے بھی کچھ لاگے‘‘ اور ’’پلٹ تیرا ہیرو ادھر ہے‘‘ پر پرفارم کیا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Women`s Premier League (WPL) (@wplt20)

کارتک آرین نے اس تقریب میں گجرات جائنٹس کی نمائندگی کی۔ انہوں نے’’ بھول بھلیاں ۲‘‘ کے ٹائٹل ٹریک پر رقص کیا جبکہ ٹائیگر شروف نے رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے اپنی پہلی فلم ’’ ہیرو پنتی‘‘ کے گانے ’’وہسل بجا‘‘اور ’’وار۲‘‘ کے گانے ’’گھنگھرو‘‘ پر رقص کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK