بھومی پیڈنیکر کو ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے ینگ گلوبل لیڈرکے طور پر تسلیم کیاجارہاہے! انہیں اس سال کے آخر میں جنیوا میں ۲۰۲۴ءکی باوقار ینگ گلوبل لیڈر کے زمرے میں شامل کیا جائےگا!
EPAPER
Updated: April 05, 2024, 10:28 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بھومی پیڈنیکر کو ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے ینگ گلوبل لیڈرکے طور پر تسلیم کیاجارہاہے! انہیں اس سال کے آخر میں جنیوا میں ۲۰۲۴ءکی باوقار ینگ گلوبل لیڈر کے زمرے میں شامل کیا جائےگا!
بھومی پیڈنیکر کو ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے ینگ گلوبل لیڈرکے طور پر تسلیم کیاجارہاہے! انہیں اس سال کے آخر میں جنیوا میں ۲۰۲۴ءکی باوقار ینگ گلوبل لیڈر کے زمرے میں شامل کیا جائےگا!وبائی مرض کووڈ کے دوران زندگیاں بچانےمیں ان کے ناقابل یقین کام کے ساتھ ساتھ پائیداری اورموسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں بھومی کے تعاون کو سبھی نے سراہا ہے۔ ینگ گلوبل لیڈرز کمیونٹی، جس کا آغازورلڈ اکنامک فورم نے کیاہے، کامقصد ۴۰؍سال سے کم عمر کے نمایاں افراد کو پہچاننا اور انہیں اعزاز دینا ہے جو دنیا کے چند اہم ترین چیلنجوں سےنمٹ رہے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصدایسے افراد کو بااختیاربنانا ہے جنہوں نے ایک پائیدار اور جامع مستقبل کی تشکیل کے لیے شاندار قیادت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ اعزاز ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں بیداری بڑھانے اور مؤثر تبدیلی کوبڑھاوا دینے کیلئےبھومی کےعزم کو اجاگرکرتاہے۔ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار زندگی کے لیے ایک پرجوش شخص کے طور پر، بھومی نے اپنے پلیٹ فارم کو مختلف وجوہات کو اجاگرکرنے کے لیے استعمال کیاہے۔