تنازع سے گھرے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو سلمان خان کے ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے اگلے سیزن میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ’’میں بگ باس کے اگلے سیزن میں شامل ہونے کے بجائے پاگل خانہ جانا پسند کروں گا۔‘‘
EPAPER
Updated: April 09, 2025, 5:32 PM IST | Mumbai
تنازع سے گھرے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو سلمان خان کے ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے اگلے سیزن میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ’’میں بگ باس کے اگلے سیزن میں شامل ہونے کے بجائے پاگل خانہ جانا پسند کروں گا۔‘‘
مشہوراسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے سلمان خان کے مشہور زمانہ ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘کےا گلے سیزن میں شرکت کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ انہوں نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ’’وہ بگ باس میں جانے کے بجائے مینٹل ہاسپٹل جانا پسند کریں گے۔‘‘یاد رہے کہ یہ تبدیلی ممبئی کے ہیبی ٹیٹ اسٹوڈیو میں کنال کامراکی کامیڈی پرتنازع کے بعد سامنے آئے ہے جس کے بعد شیوسینا کے کارکنان نے اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑبھی کی تھی۔کنال کامرانے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کےاور جیو ہاٹ اسٹار کے ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کے درمیان گفتگو ہے۔
کنال کامرا کے ذریعے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق کاسٹنگ ڈائریکٹر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ہم بگ باس کےنئے سیزن کیلئے کاسٹنگ کر رہے ہیں اور آپ کا نام بھی ہمارے سامنے آیا ہے۔میں جانتا ہوں کہ یہ آپ کو پسند نہیں لیکن یہ ایک جنونی پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنے حقیقی جذبے کو ظاہر کرسکتے ہیں اور ایک بڑی تعداد میں مداحوں کو اپنی جانب راغب کر سکتے ہیں۔ پھر آپ کا کیا کہنا ہے؟ کیا ہم بات کر سکتے ہیں؟‘‘
اس کے جواب میں کنال کامرا نے کہا کہ ’’میں بگ باس جانے کے بجائے پاگل خانہ (مینٹل اسائلم) جانا پسند کروں گا۔‘‘کنال کامرا نے اپنے پیغام میں کلاسیک ہیومر کا استعمال کرتے ہوئے سلمان خان کی فلم کے مشہور نغمے ’رادھے‘‘ کو شامل کیا ہے۔بک مائی شو نے کنال کامرا کے ساتھ ہونے والے تنازع کے بعد اپنے پلیٹ فارم سے ان سے متعلقہ تمام مواد ہٹا دیا ہے۔ اس کے جواب میںکنال کامرا نے بک مائی شو کو آزادانہ خط لکھا تھا۔۱۹ ؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو بگ باس کا آٹھارواں سیزن ختم ہوگیا تھا ۔ بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی بھی سلمان کان کریں گے جس کی شروعات امسال کے آخرمیں ہوسکتی ہے۔