• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا بطورمداح آپ کنگ خان کے گھرمیں رہنا پسند کریں گے

Updated: November 23, 2020, 10:07 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنا کربے حد خوش کردیا جو اپنے آپ میں بہت منفرد ہے

Gauri Khan.Picture :INN
گوری خان۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنا کربے حد خوش کردیا جو اپنے آپ میں بہت منفرد ہے۔دونوں نے انسٹا اکاؤنٹ پربتایا کہ اب مداح ان کے دہلی کے گھرمیں کچھ دن قیام کرسکتے ہیں جو گوری خان نے خود دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ دونوں نے پرتعیش گھرکی تصاویر و ویڈیوزکواپنے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پرشیئربھی کیا ہے۔اس کے متعلق کنگ خان نے کہا کہ دہلی سے جڑی بہت سی یادیں ہیں اوریہ شہر میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اہلیہ گوری نے گھر کو دوبارہ سے ڈیزائن کیا ہے جو محبت سمیت بہت سارے لمحات کو اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔ آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ یہاں قیام کرسکتے ہیں۔کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے اس  کے متعلق کہا کہ ان کا دہلی کا گھربہت سی خوبصورت یادوں کا مظہر ہے اور جو ان کے دل سے بہت قریب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK