• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ ری ریلیز کے بعد ۲۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرنے کے قریب

Updated: January 06, 2025, 9:55 PM IST | Mumbai

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ نے اپنی ری ریلیز کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلم نے مقامی باکس آفس پر ۱۸۸؍۵۷؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی باکس آفس پر ۶۰ء۳۱۹؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔فلم نے برطانیہ میں ریلیز ہونے والی ۲۰۲۴ء کی نئی ہندوستانی فلموں جیسے ’’ویدا‘‘، ’’میدان‘‘، ’’منجیا‘‘ اور ’’سرپھرا‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔یہ جلد ہی ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر سکتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رنبیر کپور اوردپیکا پڈوکون کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، جس کی ہدایتکاری کے فرائض ایان مکھرجی نے انجام دیئے ہیں، نےاپنی ریلیز کے ۱۲؍برسوں بعد بھی مداحوںکو راغب کرنا جاری رکھا ہے۔ اپنی ریلیز کے بعد کرن جوہر کی جانب سے پروڈیوس کی گئی فلم نے مقامی باکس آفس پر ۱۸۸؍۵۷؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی باکس آفس پر ۶۰ء۳۱۹؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یہ فلم محدود اسکرینوں پر ریلیز کئے جانے کےباوجوداس فلم نے اپنی ری ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ۲۵ء۶؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔یہ تمباڑ کے بعد ری ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ یاد رہے کہ تمباڑ ۲۰۲۴ءمیں ری ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے اپنی ریلیز سے زیادہ ری ریلیز کے بعد زیادہ کاروبار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی نے ۵؍ اساتذہ کی کار کو ٹکر ماری

ری ریلیز کے بزنس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے لکھا ہے کہ ’’یہ جوانی ہے دیوانی ‘‘ نے ری ریلیز کے بعد اپنا جادودکھانا جاری رکھا ہے۔ فلم نے جمعہ کے بعد سنیچر اور اتوار کو زیادہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ۲۰۱۳ء میں ریلیز ہوئی فلم نے اپنی ریلیز کی طرح ری ریلیز کے بعد بھی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ فلم نے اپنی ری ریلیز کے پہلے ہفتے میں جمعہ کو ۱۵ء۱؍کروڑ روپے، سنیچر کو ۲۵ء۲؍ کروڑ روپے اور اتوار کو۸۵ء۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جس کے بعد فلم کا مجموعی کلیکشن ۲۵ء۶؍کروڑ روپے ہوگیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: گولڈن گلوبز ۲۵ء: گی پیئرس اور اسٹیو وے نے ’’غزہ جنگ بندی‘‘ والا بروچ پہنا

فلم کا گھریلو بزنس اب ۱۹۴ء ۸۲؍ کرو ڑ روپے ہوگیا ہے۔ نئی ریلیز ہونے والی فلموں جیسے رام چرن کی فلم ’’گیم چینجر‘‘ اور سونو سود کی فلم ’’فاتح‘‘ ودیگر کے ساتھ سخت مقابلے کے باوجود اس فلم کے ۲۰۰؍ کروڑروپے کا ہندسہ پار کرنے کی توقع ہے۔
باکس آفس انڈیا کے مطابق ’’یہ جوانی ہے دیوانی برطانیہ میں بھی ری ریلیز ہوئی ہے اور فلم نے برطانیہ میں ۲۹؍ہزار پاؤنڈ کا کاروبار کرتے ہوئے ۲۰۲۴ء کی نئی ریلیز ہونے والی فلموں جیسے ’’ویدا‘‘، ’’میدان‘‘،’’سرپھرا‘‘اور ’’منجیا‘‘ کار یکارڈ توڑ دیا ہے۔‘‘
یہ تمباڑکی بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندی ری ریلیز فلم بن گئی ہے ۔ اگر فلم نے اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا تو یہ ’’تمباڑ‘‘ کے ری ریلیز لائف ٹائم بزنس کو مات دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK