• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یہ کالی کالی آنکھیں ۲: ٹریلر ریلیز، شو ۲۲؍ نومبر سے نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگا

Updated: November 13, 2024, 7:00 PM IST | Mumbai

آج نیٹ فلکس نے ’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘ سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں گرمیت چودھری بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے مرکزی کرداروں میں طاہر راج بھسین، آنچل سنگھ اور شویتا ترپاٹھی شامل ہیں۔

Yeh Kaali Kaali Ankhein. Photo: X
یہ کالی کالی آنکھیں کے اداکار۔ تصویر: ایکس

 ۲۰۲۲ء میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی رومانوی کرائم تھریلر سیریز ’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘ کا پہلا سیزن نشر ہوا تھا جسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔ اب اس ہٹ شو کا دوسرا سیزن جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے اور نیٹ فلکس نے آج اس کا ٹریلر ریلیز کیا ہے۔ طاہر راج بھسین، آنچل سنگھ ، گرمیت چودھری ، شویتا ترپاٹھی، سوربھ شکلا، ارونودے سنگھ اس میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ نیٹ فلکس نے ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ’’محبت نہیں، اب جنون کا سیزن آ گیا ہے۔ محبت، جذبہ اور دھوکہ دہی کی کہانی دیکھیں، یہ کالی کالی آنکھیں سیزن۲، ۲۲؍ نومبر سے صرف نیٹ فلکس پر!‘‘ 

یاد رہے کہ پہلے سیزن کا اختتام ایک ہنگامے پر ہوا تھا جب آنچل سنگھ کے کردار پوروا کو قاتل نے اغوا کر لیا تھا۔ سدھارتھ سین گپتا نے یہ اس سیزن کو لکھا اور اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK