• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا ’’وار۔۲‘‘ میں شاہ رخ خان کا کیمیو ہوگا؟ تصویریں وائرل

Updated: August 09, 2024, 7:23 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کے متعلق کہا جارہا ہے کہ ’’پٹھان‘‘ (شاہ رخ خان) ’’وار۔۲‘‘ کے سیٹ پر ہیں اور فلم میں ان کا دھماکہ دار کیمیو ہوسکتا ہے۔

Shah Rukh Khan in a scene from Pathan. Image: X
پٹھان کے ایک منظر میں شاہ رخ خان۔ تصویر: ایکس

وائی آر ایف اسپائی یونیورس، کامیاب ۵؍ فلموں کے بعد ملک کی سب سے بڑی ایکشن فرنچائزی بن گئی ہے۔ اس فرنچائزی میں ملک کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور رتیک روشن شامل ہیں۔ اگرچہ سلمان خان کی ’’ٹائیگر۳‘‘ باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ہے لیکن اسپائی یونیورس کی آنے والی فلموں سے توقع ہے کہ وہ سپر ہٹ ثابت ہوں گی۔ اس فرنچائزی کی اگلی فلم ’’وار۔۲‘‘ ہے جس میں رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں ’’وار۔۲‘‘ کے سیٹ پر شاہ رخ خان ، پٹھان کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ کیا ’’وار۔۲‘‘ میں شاہ رخ خان مہمان ادا کار کے طور پر نظر آئیں گے یا نہیں۔ اس تعلق سے فلم بنانے والوں کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

سینی ہب نامی ایک ایکس اکاؤنٹ نے تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وار۔۲‘ میں یقیناً ’’پٹھان‘‘ کا ایک دھماکہ دار کیمیو ہوگا۔‘‘ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ چند برسوں میں وائی آر ایف کے اسپائی یونیورس میں یہ فلمیں ریلیز ہوں گی: ’’وار۔۲‘‘ ، ’’الفا‘‘، ’’پٹھان۔۲‘‘ اور ’’ٹائیگر ورسیز پٹھان‘‘ ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK