• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

زینت امان نے’’ بن ٹکی‘‘ کا لک شیئر کیا

Updated: November 28, 2023, 4:57 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

زینت امان جلد ہی فلم ’’بن ٹکی‘‘میں شبانہ اعظمی اور ابھےدیول کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Zeenat Aman. Photo: INN
زینت امان ۔ تصویر : آئی این این

زینت امان، فراز عارف انصاری کی فلم سےبالی ووڈ میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔ زینت امان نے فلم ’’بن ٹکی‘‘ میں اپنے لک کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں وہ آسمانی رنگ کی ساڑی پہنےنظرآرہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’’شملہ میں گزشتہ ہفتہ موسم سرد تھا لیکن ماحول گرم تھا۔ میں ’’بن ٹکی ‘‘کی شوٹنگ کر رہی ہوں اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں اتنی اچھی کاسٹ اور عملے کے ساتھ کام کررہی ہوں۔ طویل گھنٹوں ، دلچسپ کردار، پہاڑی نظارے، خوبصورت لباس۔ ایسا لگتا ہے کہ زندگی مکمل دائرہ میں آگئی ہے۔ میں اپنی ۲۰ء کی دہائی میں یہی کررہی تھی! ایک جھلک ستارہ جان کی۔ ایسا کردار جس نے دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ ساتھ ساڑی سے میری محبت کو دوبارہ جگایا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)

زینت امان کے پوسٹ پرڈائریکٹر فراز عارف انصاری نےلکھا کہ ’’ تھینک یو میری ستارہ جان بننے کیلئے۔‘‘  فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا جو اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں لکھا کہ’’ ہماری فلم میں آپ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے اور ہم سب آپ سے پیار کرتےہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK