• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

زینت امان سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی مسائل پر آواز بلند کریں گی

Updated: March 02, 2023, 12:17 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ضروری سماجی مسائل پرآواز اٹھائیں گی

Zeenat Aman has shared this photo of herself
زینت امان نے اپنی یہ تصویر شیئر کی ہے

بالی ووڈ اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ضروری سماجی مسائل پرآواز اٹھائیں گی۔زینت امان نے حال ہی میں انسٹا گرام پراکائونٹ بنایاہے۔زینت امان نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر پوسٹ شیئرکرتے ہوئے اپنے مداحوں کے لئے بے حد جذباتی نوٹ شیئرکیاہے۔ تصویرمیں زینت کتاب کے ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ زینت امان نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی مسائل پرآوازبلند کریںگی۔زینت امان نےپوسٹ شیئر کرتے ہوئےلکھا’’اب اس پیج پر۸۱؍ہزارسے زیادہ لوگ جڑ چکے ہیں اور میں آپ کے کمینٹ، شیئر، میسج اور پیار سے بہت متاثر ہوں۔ لکھنے والے ہر ایک شخص کو جواب دینا میرے لئے ممکن نہیں ہے، لیکن میں آپ کے میسج کو دیکھتی ہوں اور ان کی تعریف بھی کرتی ہوں۔ آپ سبھی کا اس پیار کے لئے بہت بہت شکریہ۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں اور میری ٹیم کے لوگ اکثر یہ بات کرتے ہیں کہ میرے میڈیا پر آنے کا کیا مقصد ہے؟ ساتھ ہی ہم اس پر بھی بات کرتے ہیں کہ انسٹا گرام پر ہم فوٹو، کام یا یادیں شیئر کرنے کے علاوہ اور کیا کرسکتے ہیں؟ سچ کہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ان موضوعات کواجاگرکر سکتے ہیں، جو آج کے سماج کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ جانوروں کی بھلائی یقینی طورپر ایک ایسی چیز ہے، جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر ضرور بات کروں گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK