• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنیما کی تاریخ کے ۱۰؍ بہترین شو

Updated: Nov 4, 2023, 1:39 PM IST | Tamanna Khan

ویب سیریز کی آمد کے بعد سے سنیما کی دنیا میں کہانیوں کو اچھی طرح پیش اور مربوط کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اب چند گھنٹوں کی فلمیں بنانے کے بجائے سیریز اور ٹی شو بنائے جاتے ہیں تاکہ کہانی کو بہتر انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کیا جاسکے۔ اب تک کئی بہترین شوز بنائے جاچکے ہیں۔ تاہم، ذیل میں ایسے ۱۰؍ شوز کے متعلق بتایا جارہا ہے جنہیں ایک مرتبہ ضرور دیکھنا چاہئے۔ تمام تصاویر:آئی این این ،ایکس

X گیم آف تھرونز: ویسٹروس کی سرزمین میں آہنی تخت کیلئے چند خاندانوں کے درمیان زبردست سیاسی جنگ جاری ہے۔ سازشوں ، دھوکہ دہی اور جنگ کے درمیان، شمال سے وہائٹ واکرز کا خطرہ ہے جو تمام انسانوں کو ختم کرسکتے ہیں۔ یہ سیریزایسے کرداروں کی عکاسی کرتی ہے جو اقتدار، بقا اور تقدیر کیلئے غلط راستے پر گامزن ہوتے ہیں۔ سیزن در سیزن تخت اور مملکت کی تقدیر کے حقیقی دعویدار ظاہر ہوتے جاتے ہیں۔ 
1/10

گیم آف تھرونز: ویسٹروس کی سرزمین میں آہنی تخت کیلئے چند خاندانوں کے درمیان زبردست سیاسی جنگ جاری ہے۔ سازشوں ، دھوکہ دہی اور جنگ کے درمیان، شمال سے وہائٹ واکرز کا خطرہ ہے جو تمام انسانوں کو ختم کرسکتے ہیں۔ یہ سیریزایسے کرداروں کی عکاسی کرتی ہے جو اقتدار، بقا اور تقدیر کیلئے غلط راستے پر گامزن ہوتے ہیں۔ سیزن در سیزن تخت اور مملکت کی تقدیر کے حقیقی دعویدار ظاہر ہوتے جاتے ہیں۔ 

X رامائن: ۱۹۸۷ء کی ٹی وی سیریز رامائن قدیم ہندوستان کا لازوال عکاس ہے۔ یہ رام کے اپنی بیوی سیتا کو راون سے بچانے کا سفرہے۔یہ سیریز کرداروں کی آزمائشوں ، بہادری اور لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ دھرم، سیاست، اور برائی پر اچھائی کی فتح کے موضوعات کو ظاہر کرتی ہے۔
2/10

رامائن: ۱۹۸۷ء کی ٹی وی سیریز رامائن قدیم ہندوستان کا لازوال عکاس ہے۔ یہ رام کے اپنی بیوی سیتا کو راون سے بچانے کا سفرہے۔یہ سیریز کرداروں کی آزمائشوں ، بہادری اور لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ دھرم، سیاست، اور برائی پر اچھائی کی فتح کے موضوعات کو ظاہر کرتی ہے۔

X فرینڈز: یہ سیریز کبھی پرانی نہیں ہوگی۔ یہ ۶؍ دوستوں، ریچل گرین، مونیکا گیلر، فوبے بفے، جوائے ٹریبیانی، شانڈلر بنگ اور راس گیلر –کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک شہر میں ان کی زندگی میں آئے اتار چڑھاؤ ، محبت اور کریئر کی روادار پیش کرتی ہے۔ سیریز میں مزاحیہ انداز میں ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ تعلقات، مزاح، مہم جوئی اور دل دہلا دینے والےواقعات ہیں جو پائیدار دوستی کی تصویر کشی کرتے ہیں۔ 
3/10

فرینڈز: یہ سیریز کبھی پرانی نہیں ہوگی۔ یہ ۶؍ دوستوں، ریچل گرین، مونیکا گیلر، فوبے بفے، جوائے ٹریبیانی، شانڈلر بنگ اور راس گیلر –کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک شہر میں ان کی زندگی میں آئے اتار چڑھاؤ ، محبت اور کریئر کی روادار پیش کرتی ہے۔ سیریز میں مزاحیہ انداز میں ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ تعلقات، مزاح، مہم جوئی اور دل دہلا دینے والےواقعات ہیں جو پائیدار دوستی کی تصویر کشی کرتے ہیں۔ 

X الکیمی آف سولز: اگر آپ محبت، جادو ٹونے اور پراسراریت میں گھرے قدیم طریقوں پر مبنی شوز کو پسند کرتے ہیں ، تو یہ سیریز ضرور دیکھیں۔ اس میں ایک محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے ۔
4/10

الکیمی آف سولز: اگر آپ محبت، جادو ٹونے اور پراسراریت میں گھرے قدیم طریقوں پر مبنی شوز کو پسند کرتے ہیں ، تو یہ سیریز ضرور دیکھیں۔ اس میں ایک محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے ۔

X ڈارک: ڈارک ایک دلچسپ جرمن سائنس تھریلر ہے جو ونڈن کے چھوٹے سے قصبے میں دو بچوں کی پراسرار گمشدگی کے گرد گھومتی ہے۔جب آپس میں جڑے ہوئے چار خاندان پُراسرار حالات کا جائزہ لیتے ہیں ، تو وہ کئی نسلوں پر محیط رازوں کے جال سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ شو کا پیچیدہ ٹائم ٹریول انہیں مختلف ادوار میں ذہن کو موڑنے والے سفر پر لے جاتا ہے، جو سانحات کے پس پردہ خوفناک سچائی کو ظاہر کرتا ہے اور تقدیر، شناخت کی پیچیدگیوں ، اور ان ناگزیر رشتوں کی کھوج کرتا ہے جو انہیں باندھتے ہیں۔
5/10

ڈارک: ڈارک ایک دلچسپ جرمن سائنس تھریلر ہے جو ونڈن کے چھوٹے سے قصبے میں دو بچوں کی پراسرار گمشدگی کے گرد گھومتی ہے۔جب آپس میں جڑے ہوئے چار خاندان پُراسرار حالات کا جائزہ لیتے ہیں ، تو وہ کئی نسلوں پر محیط رازوں کے جال سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ شو کا پیچیدہ ٹائم ٹریول انہیں مختلف ادوار میں ذہن کو موڑنے والے سفر پر لے جاتا ہے، جو سانحات کے پس پردہ خوفناک سچائی کو ظاہر کرتا ہے اور تقدیر، شناخت کی پیچیدگیوں ، اور ان ناگزیر رشتوں کی کھوج کرتا ہے جو انہیں باندھتے ہیں۔

X مائنڈ ہنٹر : ۱۹۷۰ء کا یہ کرائم تھر یلر شو دو ایف بی آئی ایجنٹ ہالڈین فارڈ اور بل ٹینچ کے گرد گھومتا ہے۔ یہ دونوں مختلف معاملات حل کرتے ہیں۔ 
6/10

مائنڈ ہنٹر : ۱۹۷۰ء کا یہ کرائم تھر یلر شو دو ایف بی آئی ایجنٹ ہالڈین فارڈ اور بل ٹینچ کے گرد گھومتا ہے۔ یہ دونوں مختلف معاملات حل کرتے ہیں۔ 

X دی بیئر: عمدہ پکوانوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والا ایک شاندار نوجوان شیف، کارمین برزاٹو عرف کارمی اپنے خاندان میں ہونے والی ایک موت کے بعد شکاگو آجاتا ہے۔ یہاں وہ اپنا پسندیدہ کام کرنے کے علاوہ اپنے خاندان کے راز بھی جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ 
7/10

دی بیئر: عمدہ پکوانوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والا ایک شاندار نوجوان شیف، کارمین برزاٹو عرف کارمی اپنے خاندان میں ہونے والی ایک موت کے بعد شکاگو آجاتا ہے۔ یہاں وہ اپنا پسندیدہ کام کرنے کے علاوہ اپنے خاندان کے راز بھی جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ 

X سیکریڈ گیمز: یہ ایک ہندوستانی کرائم تھریلر ہے جس کی کہانی ممبئی کے ایک پولیس افسر سرتاج سنگھ کے گرد گھومتی ہے۔ وہ ایک تباہ کن دہشت گردانہ سازش کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ شو بدعنوانی، سیاست اور منظم جرائم کی پیچیدہ تہوں کا احاطہ کرتا ہے۔
8/10

سیکریڈ گیمز: یہ ایک ہندوستانی کرائم تھریلر ہے جس کی کہانی ممبئی کے ایک پولیس افسر سرتاج سنگھ کے گرد گھومتی ہے۔ وہ ایک تباہ کن دہشت گردانہ سازش کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ شو بدعنوانی، سیاست اور منظم جرائم کی پیچیدہ تہوں کا احاطہ کرتا ہے۔

X سپر نیچرل: یہ دو بھائیوں کی کہانی ہے جو مافوق الفطرت مخلوقات سے لڑتے ہیں۔ وہ  اپنے والد کی رہنمائی میں یہ کام سیکھتے ہیں مگر آہستہ آہستہ ان پر متعدد انکشافات ہوتے ہیں۔ 
9/10

سپر نیچرل: یہ دو بھائیوں کی کہانی ہے جو مافوق الفطرت مخلوقات سے لڑتے ہیں۔ وہ  اپنے والد کی رہنمائی میں یہ کام سیکھتے ہیں مگر آہستہ آہستہ ان پر متعدد انکشافات ہوتے ہیں۔ 

X سینس ایٹ (8): یہ ایک شاندار مگر پیچیدہ سائنس فکشن ڈراما ہے۔ دنیا کے ۸؍ مختلف علاقوں کے ۸؍ افراد اچانک ٹیلی پیتھک اور جذباتی طور پر جڑ جاتے ہیں۔ پھر وہ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے۔
10/10

سینس ایٹ (8): یہ ایک شاندار مگر پیچیدہ سائنس فکشن ڈراما ہے۔ دنیا کے ۸؍ مختلف علاقوں کے ۸؍ افراد اچانک ٹیلی پیتھک اور جذباتی طور پر جڑ جاتے ہیں۔ پھر وہ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK