سنیما کی ابھرتی دنیا میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ اداکاروں کا اداکاری کے علاوہ کوئی اور کام کرنا معمولی بات نہیں ہے۔ متعدد اداکار ایسے ہیں جنہوں نے فلموں کی کہانیاں بھی لکھی ہیں۔ جانئے ایسے ہی ۱۰؍ اداکاروں کے بارے میں۔ تمام تصاویر: آئی این این، نیٹ فلکس
فرحان اختر: فرحان اختر اداکار کےساتھ ہدایتکاربھی ہیں۔ انہوں نے ’دل چاہتاہے‘، ’ ڈان‘ ، ’ راک آن‘ اور ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کی اسکرپٹ بھی لکھی ہے۔
سنی دیول: ’’تاریخ پر تاریخ‘‘ اور ’’ڈھائی کلو کا ہاتھ‘‘ جیسے مشہور ڈائیلاگز سے پہچانے جانے والے اداکار سنی دیول نےفلم ’’گھائل : ونس اگین‘‘ کی کہانی لکھی تھی جو اُن کی فلم ’’گھائل‘‘ کا سیکول تھی۔
جیا بچن: امیتابھ بچن کی مشہور فلم ’’شہنشاہ‘‘ کی اسکرپٹ ان کی اہلیہ جیا بچن نے لکھی تھی جسے بعد میں ٹینو آنند کے والد اندرراج آنند نے مزید بہتر بنایا تھا۔
قادر خان: قادر خان ایک تجربہ کار اداکار تھے جنہوں نے لاتعداد ہٹ فلمیں دی ہیں۔ کیمرے پر اپنی صاف ستھری اور شاندار مزاحیہ ٹائمنگ کے ساتھ ہر کسی کو ہنسانے والے قادر خان ایک بہترین اسکرپٹ رائٹر بھی تھے۔ قادر خان کی کئی فلمیں بلاک بلاسٹر ہٹ ثابت ہوئی ہیں جن میں ’اگنی پتھ‘، ’ امر اکبر انتھونی ‘’ قلی نمبر ون‘ اور ’مَیں کھلاڑی تو اناڑی ‘ شامل ہیں۔
کالکی کوچلن: ’’دیٹ گرل اِن یلو بوٹ‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی کالکی کوچلن نے اس فلم کی کہانی بھی لکھی تھی۔
سلمان خان : سلمان خان جو اپنے ایکشن اور مکالمات سے مداحوں کے دل پر راج کرتے ہیں، نے اپنی کئی فلموں کی اسکرپٹ اور ڈائیلاگز خود لکھے ہیں جن میں’’ویر‘‘ اور’’دبنگ ۳‘‘ قابل ذکر ہیں۔
رینوکا کنزورو: فلم ’ جانے تو یاجانے نہ‘‘کی کردار مالا، جنہوں نے فلم میں ایئر ہوسٹس کا کردار ادا کیا تھا، نے اداکاری کے علاوہ فلم ’’بریک کے بعد‘‘ کی کہانی بھی لکھی ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار عمران خان نے ادا کیا تھا۔
اجے دیوگن: ہدایت کاری کی بہترین صلاحیتو ں کا مظاہرہ کرنے والے اجے دیوگن نے اپنی پہلی ہدایت کردہ فلم کی کہانی بھی خودہی لکھی۔ انہوں نے’’یو می اور ہم‘‘ کی اسکرپٹ تین دیگر رائٹر کے ساتھ مل کر لکھی تھی۔ اس فلم میں اجے اور کاجول نے مرکزی کرادارادا کیا تھا۔
گوندہ: ۱۶۵؍ سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرنے والے گوندہ نے ’’آگیا ہیرو‘‘ کی اسکرپٹ لکھی تھی جسے پروڈیوس بھی خود انہوں ہی نے کیا تھا۔
سومیت ویاس: اپنی بااثر اداکاری سے لوگوں کے لبوں پر مسکان لانے والے سومیت ویاس ایک اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں۔ انہوں نے یش راج فلمز کی ’’ بینڈ باجا بارات‘‘، ’’ٹی وی ایف ٹرپلنگ‘‘ اور ’’لوپر اسکوائر فٹ‘‘کی کہانی لکھی ہے۔