• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۱۰ ؍ سب سے زیادہ دیکھی گئیں انڈین ویب سیریز

Updated: Oct 21, 2023, 4:47 PM IST | Tamanna Khan

اچھی کہانی ، ایکشن ، تھریلر اور جاسوسی ویب سیریز اسکرین پر گھنٹوں نظر جمائے رکھنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ او ٹی ٹی نے فلم شائقین میں ویب سیریز کی مقبولیت میں اضافہ کردیا ہے۔ اب ۳؍ گھنٹے کی فلم دیکھنے کے بعد بھی لوگ گھنٹوں پر محیط ویب سیریز ضرور دیکھتے ہیں۔ جانئے ۱۰؍ سب سے زیادہ دیکھی گئیں ہندوستانی ویب سیریز کے بارے میں۔ تمام تصاویر:آئی این این ، ٹویٹر ، انسٹاگرام

X فرضی( ۳۷؍ ملین ویوز): راج اور ڈی کے کی یہ کرائم تھریلر ویب سیریز ایک ایسے فنکارکی کہانی ہے جو بہترین نقلی نوٹ تیار کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد جعل سازی کی دنیا میں داخل ہوتا ہے۔
1/10

فرضی( ۳۷؍ ملین ویوز): راج اور ڈی کے کی یہ کرائم تھریلر ویب سیریز ایک ایسے فنکارکی کہانی ہے جو بہترین نقلی نوٹ تیار کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد جعل سازی کی دنیا میں داخل ہوتا ہے۔

X رُدرا : دی ایجڈ آف ڈارک نیس( ۲ء۳۵؍ ملین ویوز): اجے دیوگن نے ڈی سی پی رُدرا ویر پرتاپ سنگھ کا کردار ادا کیا ہے جو ایک پریشان کن کیس کو سلجھانے میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں زبردست چیلنج سے نبردآزما ہوتا ہے۔
2/10

رُدرا : دی ایجڈ آف ڈارک نیس( ۲ء۳۵؍ ملین ویوز): اجے دیوگن نے ڈی سی پی رُدرا ویر پرتاپ سنگھ کا کردار ادا کیا ہے جو ایک پریشان کن کیس کو سلجھانے میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں زبردست چیلنج سے نبردآزما ہوتا ہے۔

X مرزاپور۔ سیزن ۔۲(۲ء۳۵؍ ملین ویوز) : پنکج ترپاٹھی، رسیکادگل، علی فضل اورشیوتا ترپاٹھی کی اداکاری والی یہ ویب سیریز اکھنڈانندترپاٹھی جنہیں قالین بھیاکے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ 
3/10

مرزاپور۔ سیزن ۔۲(۲ء۳۵؍ ملین ویوز) : پنکج ترپاٹھی، رسیکادگل، علی فضل اورشیوتا ترپاٹھی کی اداکاری والی یہ ویب سیریز اکھنڈانندترپاٹھی جنہیں قالین بھیاکے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ 

X پنچایت ۔سیزن ۔۲(۶ء۲۹؍ملین ویوز) : اس میں راگھوبیر یادو ، نینا گپتا اور جتیندر کمار ایک بار پھر اسکرین پراترپردیش کے الگ تھلگ گاؤں پھولیرا میں ساتھ نظر آتے ہیں۔
4/10

پنچایت ۔سیزن ۔۲(۶ء۲۹؍ملین ویوز) : اس میں راگھوبیر یادو ، نینا گپتا اور جتیندر کمار ایک بار پھر اسکرین پراترپردیش کے الگ تھلگ گاؤں پھولیرا میں ساتھ نظر آتے ہیں۔

X کریمنل جسٹس : بیہائینڈ کلوزڈور(۱ء۲۹؍ ملین ویوز) : یہ ویب سیریز کمرہ عدالت کا زبردست ڈراما ہے جس میں پنکج ترپاٹھی ، کیرتی کلہاری، دیپتی نول اور جیسو سین گپتا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ 
5/10

کریمنل جسٹس : بیہائینڈ کلوزڈور(۱ء۲۹؍ ملین ویوز) : یہ ویب سیریز کمرہ عدالت کا زبردست ڈراما ہے جس میں پنکج ترپاٹھی ، کیرتی کلہاری، دیپتی نول اور جیسو سین گپتا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ 

X دی نائٹ منیجر۔ سیزن وَن (۲ء۲۷؍ ملین ویوز) : یہ ویب سیریز مشہور برطانوی سیریز ’’دی نائٹ منیجر‘‘ کا ہندی ورژن ہے۔ یہ ایک ملٹری افسر کی کہانی ہے جو اسلحہ کے ڈیلر کواپنے ساتھی کی موت کیلئے گرفتار کرنے کیلئے کھیل کھیلتا ہے۔ 
6/10

دی نائٹ منیجر۔ سیزن وَن (۲ء۲۷؍ ملین ویوز) : یہ ویب سیریز مشہور برطانوی سیریز ’’دی نائٹ منیجر‘‘ کا ہندی ورژن ہے۔ یہ ایک ملٹری افسر کی کہانی ہے جو اسلحہ کے ڈیلر کواپنے ساتھی کی موت کیلئے گرفتار کرنے کیلئے کھیل کھیلتا ہے۔ 

X دی فیملی مین۔ سیزن۔ ۲( ۳ء۲۶؍ ملین ویوز ): یہ ایک دلچسپ سیریز ہے جس کے ہدایتکار راج اور ڈی کے ہیں۔ اس کی کہانی ایک اے ٹی ایس ایجنٹ شری کانت تیواری ( منوج باجپئی ) کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ 
7/10

دی فیملی مین۔ سیزن۔ ۲( ۳ء۲۶؍ ملین ویوز ): یہ ایک دلچسپ سیریز ہے جس کے ہدایتکار راج اور ڈی کے ہیں۔ اس کی کہانی ایک اے ٹی ایس ایجنٹ شری کانت تیواری ( منوج باجپئی ) کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ 

X تازہ خبر( ۳ء۲۳ ؍ملین ویوز) :اس ویب سیریز کی کہانی ایک صفائی ورکر کی زندگی پر مرکوز ہے جس کے حالات اس وقت بدل جاتے ہیں جب وہ ناقابل وضاحت مستقبل کی پیشین گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
8/10

تازہ خبر( ۳ء۲۳ ؍ملین ویوز) :اس ویب سیریز کی کہانی ایک صفائی ورکر کی زندگی پر مرکوز ہے جس کے حالات اس وقت بدل جاتے ہیں جب وہ ناقابل وضاحت مستقبل کی پیشین گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

X دی گریٹ انڈین مرڈر(۲۳؍ملین ویوز) : رِچا چڈا اور پرتیک گاندھی کی اداکاری والی اس سیریز میں ملک کی سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ 
9/10

دی گریٹ انڈین مرڈر(۲۳؍ملین ویوز) : رِچا چڈا اور پرتیک گاندھی کی اداکاری والی اس سیریز میں ملک کی سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ 

X اسکیم ۱۹۹۲ء( ۷ء۲۲ ؍ ملین ویوز): ہنسل مہتا کی یہ سیریز ایک اسٹاک بروکر کی زندگی پر مبنی ہے۔ یہ کہانی ملک کے مشہور اسٹاک بروکر ہرشد مہتا کی زندگی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔
10/10

اسکیم ۱۹۹۲ء( ۷ء۲۲ ؍ ملین ویوز): ہنسل مہتا کی یہ سیریز ایک اسٹاک بروکر کی زندگی پر مبنی ہے۔ یہ کہانی ملک کے مشہور اسٹاک بروکر ہرشد مہتا کی زندگی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK