• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تقسیم ہند (ہندوستان اور پاکستان) پر مبنی ۱۰؍ فلمیں

Updated: Sep 19, 2024, 8:44 PM IST | Aliya Sayyed

۱۹۴۷ء میں ہند پاک (ہندوستان اور پاکستان) تقسیم کے بعد کروڑوں شہریوں نے مشکلات کا سامنا کیا تھا اور ان کی زندگیاں چند دنوں میں تبدیل ہوگئی تھیں۔ اب تک تقسیم ہند پر سیکڑوں فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ پڑھئے ان میں سے چند مشہور فلموں کے بارے میں۔ تمام تصاویر: آئی این این اور یوٹیوب

X وائسرائے ہاؤس (Viceroy`s House): ۲۰۱۷ء کی اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض کینیائی نژاد برطانوی ہدایتکار گروندر چڈھا نے انجام دیئے تھے۔ فلم کی اسکرپٹ امریکہ کی اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر پال مییڈا برجیس اور برطانوی ڈرامہ نگار اور ڈائریکٹر موئرہ بفینی نے لکھی تھی۔ یہ فلم ۳؍ مارچ ۲۰۱۷ء کو برطانیہ میں ریلیز جبکہ اس کا ہندی ورژن ’’پارٹیشن۱۹۴۷ء ‘‘ ۱۸؍ اگست ۲۰۱۷ء کو ہندوستان میں ریلیز ہوا تھا۔
1/10

وائسرائے ہاؤس (Viceroy`s House): ۲۰۱۷ء کی اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض کینیائی نژاد برطانوی ہدایتکار گروندر چڈھا نے انجام دیئے تھے۔ فلم کی اسکرپٹ امریکہ کی اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر پال مییڈا برجیس اور برطانوی ڈرامہ نگار اور ڈائریکٹر موئرہ بفینی نے لکھی تھی۔ یہ فلم ۳؍ مارچ ۲۰۱۷ء کو برطانیہ میں ریلیز جبکہ اس کا ہندی ورژن ’’پارٹیشن۱۹۴۷ء ‘‘ ۱۸؍ اگست ۲۰۱۷ء کو ہندوستان میں ریلیز ہوا تھا۔

X گرم ہوا (Garm Hava): یہ فلم ۱۹۷۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کی ہدایتکاری کے فرائض ایم ایس ساتھیو نے انجام دیئے تھے۔ معروف اداکار بلراج سہانی نے فلم میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی اسکرپٹ کیفی اعظمی اور شمع زیدی نے عصمت چغتائی کے غیر شائع شدہ مختصر کہانی پر لکھی تھی۔ یہ فلم ۱۹۴۷ء میں تقسیم ہند کے دوران ایک بزنس مین اور اس کے اہل خانہ کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔
2/10

گرم ہوا (Garm Hava): یہ فلم ۱۹۷۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کی ہدایتکاری کے فرائض ایم ایس ساتھیو نے انجام دیئے تھے۔ معروف اداکار بلراج سہانی نے فلم میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی اسکرپٹ کیفی اعظمی اور شمع زیدی نے عصمت چغتائی کے غیر شائع شدہ مختصر کہانی پر لکھی تھی۔ یہ فلم ۱۹۴۷ء میں تقسیم ہند کے دوران ایک بزنس مین اور اس کے اہل خانہ کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

X پنجر (Pinjar): یہ فلم ۲۰۰۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اسے مشہور اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر چندرپرکاش دیویدی نے ڈائریکٹ کیا تھا اور انہوںہی نے فلم کااسکرین پلے بھی لکھا تھا۔ یہ فلم مشہور مصنفہ امریتا پریتم کے ناول ’’پنجر‘‘ پر مبنی ہے۔ارمیلا ماتونڈکر، منوج باجپائی اور سنجے پوری نے فلم میں مرکزی کردار اداکئے تھے۔ اس فلم کو بہترین فیچر فلم کیلئے نیشنل فلم ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔
3/10

پنجر (Pinjar): یہ فلم ۲۰۰۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اسے مشہور اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر چندرپرکاش دیویدی نے ڈائریکٹ کیا تھا اور انہوںہی نے فلم کااسکرین پلے بھی لکھا تھا۔ یہ فلم مشہور مصنفہ امریتا پریتم کے ناول ’’پنجر‘‘ پر مبنی ہے۔ارمیلا ماتونڈکر، منوج باجپائی اور سنجے پوری نے فلم میں مرکزی کردار اداکئے تھے۔ اس فلم کو بہترین فیچر فلم کیلئے نیشنل فلم ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔

X بیگم جان (Begum Jaan): ۲۰۱۷ء کی اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ سرجیت مکھرجی نے انجام دیئے تھے۔ اس فلم کو مکیش بھٹ، وشیش بھٹ اور پلے انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ ’’بیگم جان‘‘ میں ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ بنگالی فلم ’’راجکاہنی‘‘ (۲۰۱۵ء) کا ہندی ری میک ہے۔ گوپی بھگت نے فلم کی سنیماٹوگرافی کی تھی۔ فلم کا بجٹ ۱۹؍ کروڑ تھا جبکہ اس نے باکس آفس پر ۶ء۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
4/10

بیگم جان (Begum Jaan): ۲۰۱۷ء کی اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ سرجیت مکھرجی نے انجام دیئے تھے۔ اس فلم کو مکیش بھٹ، وشیش بھٹ اور پلے انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ ’’بیگم جان‘‘ میں ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ بنگالی فلم ’’راجکاہنی‘‘ (۲۰۱۵ء) کا ہندی ری میک ہے۔ گوپی بھگت نے فلم کی سنیماٹوگرافی کی تھی۔ فلم کا بجٹ ۱۹؍ کروڑ تھا جبکہ اس نے باکس آفس پر ۶ء۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

X ٹوبہ ٹیک سنگھ (Toba Tek Singh): یہ فلم مشہور مصنف سعادت حسن منٹو کی مختصر کہانی ’’ٹوبہ ٹیک سنگھ‘‘ پر بنائی گئی تھی۔ فلم ہدایتکار کیتن مہتا نے اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ انہوں ہی نے فلم کی اسکرپٹ لکھی تھی۔ فلم میں پنکج کپور اور ونائک پھاٹک نے مرکزی کردارادا کئے تھے۔ یہ فلم ۲۰۱۸ء میں زی فائیو پر ریلیز ہوئی تھی۔
5/10

ٹوبہ ٹیک سنگھ (Toba Tek Singh): یہ فلم مشہور مصنف سعادت حسن منٹو کی مختصر کہانی ’’ٹوبہ ٹیک سنگھ‘‘ پر بنائی گئی تھی۔ فلم ہدایتکار کیتن مہتا نے اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ انہوں ہی نے فلم کی اسکرپٹ لکھی تھی۔ فلم میں پنکج کپور اور ونائک پھاٹک نے مرکزی کردارادا کئے تھے۔ یہ فلم ۲۰۱۸ء میں زی فائیو پر ریلیز ہوئی تھی۔

X غدر: ایک پریم کتھا (Gadar: Ek Prem Katha): ۲۰۰۱ء کی اس فلم کو معروف ہدایتکار انیل شرمانے ڈائریکٹ کیا تھا۔ شکتی مان تلوار نے فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ اس میں سنی دیول ، امیشا پٹیل اور اتکرش شرمانے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم کا سیکویل ’’غدر ۲‘‘ ۱۱؍اگست ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوا تھا۔
6/10

غدر: ایک پریم کتھا (Gadar: Ek Prem Katha): ۲۰۰۱ء کی اس فلم کو معروف ہدایتکار انیل شرمانے ڈائریکٹ کیا تھا۔ شکتی مان تلوار نے فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ اس میں سنی دیول ، امیشا پٹیل اور اتکرش شرمانے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم کا سیکویل ’’غدر ۲‘‘ ۱۱؍اگست ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوا تھا۔

X ٹرین ٹو پاکستان (Train to Pakistan): ۱۹۹۸ء کی یہ فلم معروف صحافی اور مصنف خشونت سنگھ کے ناول ’’ٹرین ٹو پاکستان‘‘ پر مبنی ہے جو ۱۹۵۶ء میں شائع ہوا تھا۔ اسے اسکرین رائٹر پامیلا راکس نےڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں نرمل پانڈے، رجیت کپور، موہن آگاشے،اسمرتی مشرا اوردیویا دتہ مرکزی کردار میں تھے۔ 
7/10

ٹرین ٹو پاکستان (Train to Pakistan): ۱۹۹۸ء کی یہ فلم معروف صحافی اور مصنف خشونت سنگھ کے ناول ’’ٹرین ٹو پاکستان‘‘ پر مبنی ہے جو ۱۹۵۶ء میں شائع ہوا تھا۔ اسے اسکرین رائٹر پامیلا راکس نےڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں نرمل پانڈے، رجیت کپور، موہن آگاشے،اسمرتی مشرا اوردیویا دتہ مرکزی کردار میں تھے۔ 

X ارتھ (Earth): اس فلم کو ہندوستانی نژاد کنیڈین فلم ڈائریکٹر دیپامہتا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ فلم پاکستانی ناول نگار بیپسی سدھواکے ناول ’’کریکنگ انڈیا‘‘ پر مبنی تھی۔ ۱۹۹۸ء میں کنیڈا میں ریلیز ہونے کے بعد ۱۹۹۹ء میں اسے ہندوستان میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں عامر خان، راہل کھنہ اور اور نندیتا داس ہیں۔
8/10

ارتھ (Earth): اس فلم کو ہندوستانی نژاد کنیڈین فلم ڈائریکٹر دیپامہتا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ فلم پاکستانی ناول نگار بیپسی سدھواکے ناول ’’کریکنگ انڈیا‘‘ پر مبنی تھی۔ ۱۹۹۸ء میں کنیڈا میں ریلیز ہونے کے بعد ۱۹۹۹ء میں اسے ہندوستان میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں عامر خان، راہل کھنہ اور اور نندیتا داس ہیں۔

X دھرم پتر (Dharmputra): ۱۹۶۱ء کی اس فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر یش چوپڑہ تھے۔ یہ فلم ہندی ادب کے مصنف چترسین شاستری کے ناول ’’دھرم پتر‘‘ پر مبنی ہے۔ یہ تقسیم ہند پر مبنی پہلی ہندی فلم تھی۔ اس فلم میں ششی کپور، رحمٰن اور مالا سنگھ نے اداکاری کےفرائض انجام دیئے ہیں۔اس فلم کے مکالمے اختر الایمان نے لکھے تھے۔
9/10

دھرم پتر (Dharmputra): ۱۹۶۱ء کی اس فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر یش چوپڑہ تھے۔ یہ فلم ہندی ادب کے مصنف چترسین شاستری کے ناول ’’دھرم پتر‘‘ پر مبنی ہے۔ یہ تقسیم ہند پر مبنی پہلی ہندی فلم تھی۔ اس فلم میں ششی کپور، رحمٰن اور مالا سنگھ نے اداکاری کےفرائض انجام دیئے ہیں۔اس فلم کے مکالمے اختر الایمان نے لکھے تھے۔

X چھلیا (Chhalia): ۱۹۶۰ء کی اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض منموہن دیسائی نے انجام دیئے تھے جس میں راج کپور، نوتن، پران اور رحمٰن کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ فلم روسی ناول نگار فیودر دوستوئیفسکی کی مختصر کہانی ’’وہائٹ نائٹس‘‘ (۱۸۴۸ء) پر مبنی ہے لیکن فلم کی کہانی تقسیم ہند کے بعد کے حالات سے متعلقہ ہے۔ اس کا اسکرپٹ اندر راج آنند نے لکھا تھا۔
10/10

چھلیا (Chhalia): ۱۹۶۰ء کی اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض منموہن دیسائی نے انجام دیئے تھے جس میں راج کپور، نوتن، پران اور رحمٰن کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ فلم روسی ناول نگار فیودر دوستوئیفسکی کی مختصر کہانی ’’وہائٹ نائٹس‘‘ (۱۸۴۸ء) پر مبنی ہے لیکن فلم کی کہانی تقسیم ہند کے بعد کے حالات سے متعلقہ ہے۔ اس کا اسکرپٹ اندر راج آنند نے لکھا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK