• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رنبیر کپور کے متعلق ۱۱؍ غیر معروف حقائق

Updated: Sep 25, 2024, 4:13 pm IST | Tamanna Khan

رنبیر کپور کا شمار ہندوستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ کیمرے کے سامنے اور کیمرے کے پیچھے، الگ الگ شخصیت کے مالک ہیں۔ انہیں اب تک سات فلم فیئر ایوارڈ مل چکے ہیں۔ ۲۸؍ ستمبر ۱۹۸۱ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ جانئے ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں۔ تصاویر: آئی این این

X رنبیر کپور اصل میں اپنے نام کے ساتھ راج کپور کا نام لکھتے ہیں، یعنی رنبیر راج کپور۔ راج کپور ان کے دادا اور رشی کپور کے والد تھے۔ زیر نظر تصویر میں راج کپور (درمیان میں) کو شہنشاہ جذبات دلیپ کمار (دائیں) اور دیو آنند (بائیں) کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
1/11

رنبیر کپور اصل میں اپنے نام کے ساتھ راج کپور کا نام لکھتے ہیں، یعنی رنبیر راج کپور۔ راج کپور ان کے دادا اور رشی کپور کے والد تھے۔ زیر نظر تصویر میں راج کپور (درمیان میں) کو شہنشاہ جذبات دلیپ کمار (دائیں) اور دیو آنند (بائیں) کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

X رنبیر کپور اپنے خاندان کے پہلے مرد تھے جنہوں نے ایس ایس سی پاس کیا، اور پھر کالج کی تعلیم مکمل کی۔ 
2/11

رنبیر کپور اپنے خاندان کے پہلے مرد تھے جنہوں نے ایس ایس سی پاس کیا، اور پھر کالج کی تعلیم مکمل کی۔ 

X رنبیر کپور اب بھی ہر ہفتے۱۵۰۰؍ روپے بطور جیب خرچ اپنی ماں نیتو کپور سے لیتے ہیں۔
3/11

رنبیر کپور اب بھی ہر ہفتے۱۵۰۰؍ روپے بطور جیب خرچ اپنی ماں نیتو کپور سے لیتے ہیں۔

X رنبیر کپور رقص کی اقسام ’’جیز‘‘ اور ’’بیلے‘‘ اچھی طرح کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ڈکشن، ڈانس اور گھڑ سواری کی تربیت بھی لی ہے۔
4/11

رنبیر کپور رقص کی اقسام ’’جیز‘‘ اور ’’بیلے‘‘ اچھی طرح کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ڈکشن، ڈانس اور گھڑ سواری کی تربیت بھی لی ہے۔

X جہاں تک موسیقی کا تعلق ہے، رنبیر نے دو سال تک اس کی تربیت لی ہے۔ وہ طبلہ بجانا بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم ’’راک اسٹار‘‘ کیلئے گٹار بجانا بھی سیکھی تھی۔
5/11

جہاں تک موسیقی کا تعلق ہے، رنبیر نے دو سال تک اس کی تربیت لی ہے۔ وہ طبلہ بجانا بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم ’’راک اسٹار‘‘ کیلئے گٹار بجانا بھی سیکھی تھی۔

X رنبیر کپور نے فلم انڈسٹری میں کریئر کا آغازفلم’’ پریم گرنتھ‘‘ ۱۹۹۶ء میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا۔ انہوں نے فلم ’’بلیک‘‘ ۲۰۰۵ء میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ بھی کام کیا تھا جبکہ بطور اداکار ان کی پہلی فلم ’’سانوریا‘‘ تھی۔
6/11

رنبیر کپور نے فلم انڈسٹری میں کریئر کا آغازفلم’’ پریم گرنتھ‘‘ ۱۹۹۶ء میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا۔ انہوں نے فلم ’’بلیک‘‘ ۲۰۰۵ء میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ بھی کام کیا تھا جبکہ بطور اداکار ان کی پہلی فلم ’’سانوریا‘‘ تھی۔

X رنبیر نے اپنی پہلی کمائی سے جو چیز خریدی وہ ایک لگژری گھڑی تھی۔
7/11

رنبیر نے اپنی پہلی کمائی سے جو چیز خریدی وہ ایک لگژری گھڑی تھی۔

X اداکارکو ’نیسل ڈیواٹیڈ سیمٹم‘‘ ہے جس کی وجہ سے وہ بہت تیزی سے کھاتے اور بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں اپنی گاڑی میں سفر کے دوران، رنبیر کو سڑک پر نظر آنے والی تقریباً ہر گاڑی کے نمبر پلیٹ پر لکھے ہندسوں کو آپس میں جمع کرنے کی عجیب عادت ہے۔
8/11

اداکارکو ’نیسل ڈیواٹیڈ سیمٹم‘‘ ہے جس کی وجہ سے وہ بہت تیزی سے کھاتے اور بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں اپنی گاڑی میں سفر کے دوران، رنبیر کو سڑک پر نظر آنے والی تقریباً ہر گاڑی کے نمبر پلیٹ پر لکھے ہندسوں کو آپس میں جمع کرنے کی عجیب عادت ہے۔

X  کپور خاندان کے بیشتر افراد کے عرفی نام ہیں مثلاً چنٹو، بیبو، لولو وغیرہ۔ تاہم، رنبیر کا کوئی بھی عرفی نام نہیں ہے۔ ان کے والدین پیار سےانہیں بابا کہتے ہیں۔
9/11

 کپور خاندان کے بیشتر افراد کے عرفی نام ہیں مثلاً چنٹو، بیبو، لولو وغیرہ۔ تاہم، رنبیر کا کوئی بھی عرفی نام نہیں ہے۔ ان کے والدین پیار سےانہیں بابا کہتے ہیں۔

X  اداکاری کے علاوہ، رنبیر کپور، شاہ رخ خان، رتیک روشن اور سنجے دت کی نقل بھی کرسکتے ہیں۔
10/11

 اداکاری کے علاوہ، رنبیر کپور، شاہ رخ خان، رتیک روشن اور سنجے دت کی نقل بھی کرسکتے ہیں۔

X رنبیر ۸؍ کو خوش قسمت نمبر سمجھتے ہیں جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی والدہ کی سالگرہ ۸؍ جولائی کو ہے۔ انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ انہیں اس نمبر کے ڈیزائن اور اس حقیقت سے قربت ہوگئی ہے کہ یہ لامحدودیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ پہلی جیپ جو انہوں نے۲۰۰۰ء کے اوائل میں خریدی تھی، اس پر ۸؍ نمبر والی پلیٹ تھی۔
11/11

رنبیر ۸؍ کو خوش قسمت نمبر سمجھتے ہیں جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی والدہ کی سالگرہ ۸؍ جولائی کو ہے۔ انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ انہیں اس نمبر کے ڈیزائن اور اس حقیقت سے قربت ہوگئی ہے کہ یہ لامحدودیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ پہلی جیپ جو انہوں نے۲۰۰۰ء کے اوائل میں خریدی تھی، اس پر ۸؍ نمبر والی پلیٹ تھی۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK