• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۸ ؍ بہترین اداکار جنہیں نیشنل ایوارڈ نہیں ملا

Updated: Oct 1, 2023, 4:48 PM IST | Tamanna Khan

ہندوستانی سنیما کیلئے نیشنل فلم ایوارڈ کافی اہم خیال کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ حکومتِ ہند کی طرف سے فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ۱۹۵۴ء سے دیا جارہا ہے۔اس دوران متعدد فنکاروں کو اس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ تاہم، کئی اداکار ایسے ہیں جو برسوں سے فلم انڈسٹری میں نہ صرف کام کررہے بلکہ اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی ہے اور باکس آفس پر کئی ریکارڈ بھی قائم کئے ہیں لیکن انہیں اب تک نیشنل ایوارڈ سے نوازا نہیں گیا ہے۔ تمام تصاویر:آئی این این ، ٹویٹر

X شاہ رخ خان: ’’سودیس ‘‘اور ’’مائی نیم از خان‘‘ جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کرنے والے ہندوستان کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اب تک نیشنل ایوارڈ نہیں دیا گیا ہے۔
1/8

شاہ رخ خان: ’’سودیس ‘‘اور ’’مائی نیم از خان‘‘ جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کرنے والے ہندوستان کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اب تک نیشنل ایوارڈ نہیں دیا گیا ہے۔

X ایشوریہ رائے بچن: مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کرنے والی ایشوریہ رائے نے ’’دیوداس‘‘ اور ’’سربجیت ‘‘ میں بہترین اداکاری کی تھی جس کیلئے وہ نیشنل ایوارڈ کی مستحق تھیں۔
2/8

ایشوریہ رائے بچن: مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کرنے والی ایشوریہ رائے نے ’’دیوداس‘‘ اور ’’سربجیت ‘‘ میں بہترین اداکاری کی تھی جس کیلئے وہ نیشنل ایوارڈ کی مستحق تھیں۔

X رتیک روشن : فلم ’’ گزارش ‘‘انہوں نے معذور جادوگر کا کردار اداکیا تھا ، وہیں فلم ’ ’سپر تھرٹی‘‘ میں ایک استاد کا۔ مداحوں کا یقین تھا کہ ان فلموں کیلئے رتیک کو نیشنل ایوارڈ دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ 
3/8

رتیک روشن : فلم ’’ گزارش ‘‘انہوں نے معذور جادوگر کا کردار اداکیا تھا ، وہیں فلم ’ ’سپر تھرٹی‘‘ میں ایک استاد کا۔ مداحوں کا یقین تھا کہ ان فلموں کیلئے رتیک کو نیشنل ایوارڈ دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ 

X اکشے کھنہ: بالی ووڈ کےبہترین اداکا روں میں شامل اکشے کھنہ کو کوئی بھی فلمی ایوارڈ نہیں ملا ہے لیکن فلم ناظرین کے نزدیک ان کا پرفارمنس انہیں نیشنل ایوارڈ دلوا سکتا ہے۔ 
4/8

اکشے کھنہ: بالی ووڈ کےبہترین اداکا روں میں شامل اکشے کھنہ کو کوئی بھی فلمی ایوارڈ نہیں ملا ہے لیکن فلم ناظرین کے نزدیک ان کا پرفارمنس انہیں نیشنل ایوارڈ دلوا سکتا ہے۔ 

X نوازالدین صدیقی: نوازالدین صدیقی وہ اداکار ہیں جو اپنے کردار میں پوری طرح ڈوب جاتے ہیں لیکن انہیں اب تک نیشنل ایوارڈ نہیں ملا ہے۔
5/8

نوازالدین صدیقی: نوازالدین صدیقی وہ اداکار ہیں جو اپنے کردار میں پوری طرح ڈوب جاتے ہیں لیکن انہیں اب تک نیشنل ایوارڈ نہیں ملا ہے۔

X کاجول: کاجول ملک کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ فلم ’’ فنا‘‘ میں انہوں نے بہترین اداکاری کی تھی جس کیلئے وہ نیشنل ایوارڈ کی حقدار تھیں۔
6/8

کاجول: کاجول ملک کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ فلم ’’ فنا‘‘ میں انہوں نے بہترین اداکاری کی تھی جس کیلئے وہ نیشنل ایوارڈ کی حقدار تھیں۔

X  رانی مکھرجی: ’’بلیک‘‘ اور’ مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘‘ جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کیلئے رانی مکھرجی نیشنل ایوارڈ کی حقدارتھیں۔
7/8

 رانی مکھرجی: ’’بلیک‘‘ اور’ مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘‘ جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کیلئے رانی مکھرجی نیشنل ایوارڈ کی حقدارتھیں۔

X دپیکا پڈوکون: رومانوی کردار سے لے کر مزاحیہ اور ایکشن کردار کو بہترین طریقے سے ادا کرنے والی دپیکا پڈوکون کو بھی اب تک نیشنل فلم ایوارڈنہیں ملاہے۔ 
8/8

دپیکا پڈوکون: رومانوی کردار سے لے کر مزاحیہ اور ایکشن کردار کو بہترین طریقے سے ادا کرنے والی دپیکا پڈوکون کو بھی اب تک نیشنل فلم ایوارڈنہیں ملاہے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK