فلمی صنعت میں ہر فنکار عروج و زوال دیکھتا ہے۔ بعض چند برسوں کے عروج کے بعد فلم انڈسٹری ہی سے غائب ہوجاتے ہیں جبکہ بیشتر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہیں جن کے عروج کا ستارہ مسلسل ناکامی کے بعد اچانک چمکتا ہے اور وہ انڈسٹری پر گہری چھاپ چھوڑتے ہیں۔ تاہم، ہندوستانی فلمی صنعت میں ۸؍ ایسے ہدایتکار ہیں جن کا کامیابی کا فیصد ۱۰۰؍ ہے، یعنی انہوں نے اب تک کوئی بھی فلاپ فلم نہیں دی ہے۔ تمام تصاویر: آئی این این، ٹویٹر،یوٹیوب
راجکمار ہیرانی: راجکمار ہیرانی نے اپنی پہلی فلم’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘سے لے کر اب تک کوئی بھی فلاپ فلم نہیں دی ہے۔ فی الحال وہ شاہ رخ خان اور تاپسی پنو کے ساتھ ’’ڈنکی‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔
کرن جوہر: ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’کل ہونہ ہو‘‘،’’ کبھی خوشی کبھی غم‘‘ اور’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کے ڈائریکٹر کرن جوہر کی بھی اب تک کوئی فلم فلاپ نہیں ہوئی ہے۔
پرشانت نیل: پرشانت نیل نے ایک ہدایتکار کے طور پرفلم ’’یوگرام‘‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی’’کے جی ایف‘‘ اور ’’کے جی ایف۔۲‘‘ جیسی ہٹ فلمیں آئیں۔ ان کی ایک بھی فلم فلاپ نہیں ہوئی ہے۔
سندیپ ریڈی ونگا: سندیپ نے اب تک دو ہی فلموں ’’ارجن ریڈی‘‘ اور’’کبیر سنگھ ‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ دونوں ہی فلمیں سپر ہٹ ہوئی تھیں۔ رنبیر کپور کے ساتھ جلد ہی ان کی تیسری فلم’’اینیمل‘‘ریلیز ہونے والی ہے۔
ایٹلی: حال ہی میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی اداکاری سے سجی بلاک بسٹر فلم ’’جوان‘‘ کے ہدایتکار ایٹلی نے اب تک اپنے کریئر میں کوئی فلاپ فلم نہیں دی ہے۔
ایان مکھرجی: فلم ’’برہماستر‘‘ کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی کی فلمیں بھی باکس آفس پر فلاپ نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے بطور ہدایتکار اپنے کریئر کا آغاز رنبیر کپورکی فلم ’’ویک ا‘پ سڈ‘‘ سے کیا تھا۔
ماری سیلواراج: تمل فلموں کے ہدایتکار ماری سیلواراج کی کوئی بھی فلم اب تک فلاپ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی فلم ’’ کنن ‘‘ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔
لوکیش کنگ راج: تمل فلم انڈسٹر ی کے لوکیش کنگ راج کا شمار کوئی بھی فلاپ فلم نہ دینے والے ہدایتکاروں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے’ ’کیتھی‘‘، ’’ماسٹر‘‘ اور ’’وکرم‘‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔