• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اپنے خاندان کے ساتھ کرن دیول کے چند خوبصورت لمحے

Updated: Dec 9, 2019, 2230 IST | Shahebaz Khan

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی فلم پل پل دل کے پاس ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر کمال تو نہیں دکھا سکی لیکن کرن دیول نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے۔ دیکئھے کرن کی اپنے خاندان کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر۔ تمام تصاویر: کرن دیول، سنی دیول اور دھرمیندر دیول کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے

X ۲۷؍ نومبر ۱۹۹۰ء کو کرن دیول پیدا ہوئے تھے۔ وہ سنی دیول اور پوجا دیول کے بیٹے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں انہیں راکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ زیر نظر تصویر میں کرن دیول اپنے والد سنی دیول اور دادا دھرمیندر کے ساتھ۔
1/8

۲۷؍ نومبر ۱۹۹۰ء کو کرن دیول پیدا ہوئے تھے۔ وہ سنی دیول اور پوجا دیول کے بیٹے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں انہیں راکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ زیر نظر تصویر میں کرن دیول اپنے والد سنی دیول اور دادا دھرمیندر کے ساتھ۔

X پل پل دل کے پاس کی شوٹنگ کے دوران دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرن نے کہا تھا کہ ان کے والد ان کیلئے ایک فلم اسکول کی طرح ہیں جس سے وہ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔
2/8

پل پل دل کے پاس کی شوٹنگ کے دوران دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرن نے کہا تھا کہ ان کے والد ان کیلئے ایک فلم اسکول کی طرح ہیں جس سے وہ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

X اپنے ایک انٹرویو میں کرن نے کہا تھا کہ انہوں نے ۱۸؍ سال کی عمر ہی میں فیصلہ کرلیا تھا کہ انہیں اداکار بننا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میرے والد بہت سخت ہیں مگر وہ ہمیں بہت کچھ سکھاتے ہیں۔ ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور وہ ایک اصول پسند شخص ہیں۔‘‘ کرن نے اپنے بیشتر انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے بہت قریب ہیں۔
3/8

اپنے ایک انٹرویو میں کرن نے کہا تھا کہ انہوں نے ۱۸؍ سال کی عمر ہی میں فیصلہ کرلیا تھا کہ انہیں اداکار بننا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میرے والد بہت سخت ہیں مگر وہ ہمیں بہت کچھ سکھاتے ہیں۔ ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور وہ ایک اصول پسند شخص ہیں۔‘‘ کرن نے اپنے بیشتر انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے بہت قریب ہیں۔

X فلموں میں آنے سے قبل کرن نے اداکاری کے کئی ورکشاپس میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے لندن سے ۶؍ ماہ کا فلم میکنگ کا کورس بھی کیا ہے۔ یملا پگلا دیوانہ ٹو میں انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیئے تھے۔ زیر نظر تصویر اسی فلم کی شوٹنگ کے دروان کھینچی گئی تھی۔
4/8

فلموں میں آنے سے قبل کرن نے اداکاری کے کئی ورکشاپس میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے لندن سے ۶؍ ماہ کا فلم میکنگ کا کورس بھی کیا ہے۔ یملا پگلا دیوانہ ٹو میں انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیئے تھے۔ زیر نظر تصویر اسی فلم کی شوٹنگ کے دروان کھینچی گئی تھی۔

X کرن کہتے ہیں کہ ’’شوٹنگ کے دروان میرے والد زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتے تھے جس کی وجہ سے میں، میرا چھوٹا بھائی اور والدہ انہیں دیکھ نہیں پاتے تھے۔ اکثر ایسا ہوتا تھا کہ ہم فلم کے سیٹ پر چلے جاتے اور وہیں ان سے ملاقات کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک سین کے دوران ویلن میرے والد کو گھونسے ماررہا تھا جسے دیکھ کر میں رونے لگا تھا۔‘‘ کرن نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کی تمام فلمیں دیکھی ہیں۔
5/8

کرن کہتے ہیں کہ ’’شوٹنگ کے دروان میرے والد زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتے تھے جس کی وجہ سے میں، میرا چھوٹا بھائی اور والدہ انہیں دیکھ نہیں پاتے تھے۔ اکثر ایسا ہوتا تھا کہ ہم فلم کے سیٹ پر چلے جاتے اور وہیں ان سے ملاقات کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک سین کے دوران ویلن میرے والد کو گھونسے ماررہا تھا جسے دیکھ کر میں رونے لگا تھا۔‘‘ کرن نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کی تمام فلمیں دیکھی ہیں۔

X ایک انٹرویو کے دروان کرن نے آئی اے این ایس کو بتایا تھا کہ ’’ایک مرتبہ اسکول میں چند طلبہ نے مجھے گھیر لیا۔ ان میں سے ایک نے مجھے گود میں اٹھالیا اور زمین پر پٹخ دیا۔ اس کے بعد کہنے لگا کیا تم واقعی سنی دیول کے بیٹے ہو۔ یہ سن میں بہت شرمندہ ہوا۔‘‘ انہوں نے اسکول میں کئی اسپورٹس میں حصہ لیا ہے۔
6/8

ایک انٹرویو کے دروان کرن نے آئی اے این ایس کو بتایا تھا کہ ’’ایک مرتبہ اسکول میں چند طلبہ نے مجھے گھیر لیا۔ ان میں سے ایک نے مجھے گود میں اٹھالیا اور زمین پر پٹخ دیا۔ اس کے بعد کہنے لگا کیا تم واقعی سنی دیول کے بیٹے ہو۔ یہ سن میں بہت شرمندہ ہوا۔‘‘ انہوں نے اسکول میں کئی اسپورٹس میں حصہ لیا ہے۔

X کرن کہتے ہیں کہ ’’شوٹنگ پر ہونے کی وجہ سے والد میری زیادہ مدد نہیں کرپاتے تھے لیکن میری والدہ میری پوری مدد کرتی تھیں۔ انہوں نے اسکول کے ہر مقابلے کیلئے مجھے تیار کیا۔ میں فینسٹی ڈریس کامپیٹشن میں بھی حصہ لیتا تھا اور اسپورٹس میں بھی۔‘‘ کرن اپنی والدہ کو ایک اہم سپورٹ مانتے ہیں۔
7/8

کرن کہتے ہیں کہ ’’شوٹنگ پر ہونے کی وجہ سے والد میری زیادہ مدد نہیں کرپاتے تھے لیکن میری والدہ میری پوری مدد کرتی تھیں۔ انہوں نے اسکول کے ہر مقابلے کیلئے مجھے تیار کیا۔ میں فینسٹی ڈریس کامپیٹشن میں بھی حصہ لیتا تھا اور اسپورٹس میں بھی۔‘‘ کرن اپنی والدہ کو ایک اہم سپورٹ مانتے ہیں۔

X کرن دیول اپنے دادا دھرمیندر کے ساتھ۔ وہ کہتے ہیں کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ دیول خاندان اچھی طرح رقص نہیں کرپاتا۔ تاہم، وہ کہتے ہیں کہ وہ اچھا رقص کرسکتے ہیں۔
8/8

کرن دیول اپنے دادا دھرمیندر کے ساتھ۔ وہ کہتے ہیں کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ دیول خاندان اچھی طرح رقص نہیں کرپاتا۔ تاہم، وہ کہتے ہیں کہ وہ اچھا رقص کرسکتے ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK