• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر

Updated: Dec 9, 2019, 8:04 PM IST | Shahebaz Khan

پدم بھوشن دھرمیندر کو بالی ووڈ کا ایک اہم اداکار خیال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ جانئے دھرمیندر کے بارے میں چند دلچسپ باتیں۔ تمام تصاویر: مڈڈے آرکائیوز

X دھرمیندر سنگھ دیول ۸؍ دسمبر ۱۹۳۵ء کو لدھیانہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد اسکول ٹیچر تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے اسکول سے حاصل کی۔ زیر نظر تصویر میں دھرمیندر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ دونوں نے ۱۰؍ فلموں میں کام کیا ہے جن میں چپکے چپکے اور ایک محل ہو سپنوں کا نام قابل ذکر ہے۔
1/10

دھرمیندر سنگھ دیول ۸؍ دسمبر ۱۹۳۵ء کو لدھیانہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد اسکول ٹیچر تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے اسکول سے حاصل کی۔ زیر نظر تصویر میں دھرمیندر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ دونوں نے ۱۰؍ فلموں میں کام کیا ہے جن میں چپکے چپکے اور ایک محل ہو سپنوں کا نام قابل ذکر ہے۔

X دھرمیندر اپنے وقت کے مشہور اور اسٹار اداکاروں دلیپ کمار (یوسف خان) اور شتروگھن سنہا کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔
2/10

دھرمیندر اپنے وقت کے مشہور اور اسٹار اداکاروں دلیپ کمار (یوسف خان) اور شتروگھن سنہا کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔

X اپنے فلمی کریئر میں دھرمیندر نے کئی مشہور اور کامیاب اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان کی جوڑی وجینتی مالا کے ساتھ بھی کافی پسند کی جاتی تھی۔ زیر نظر تصویر ۱۹۶۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم پیار ہی پیار کی ہے جس میں انہیں وجینتی مالا کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
3/10

اپنے فلمی کریئر میں دھرمیندر نے کئی مشہور اور کامیاب اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان کی جوڑی وجینتی مالا کے ساتھ بھی کافی پسند کی جاتی تھی۔ زیر نظر تصویر ۱۹۶۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم پیار ہی پیار کی ہے جس میں انہیں وجینتی مالا کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

X دھرمیندر کے ۲؍ بیٹے ہیں۔ سنی دیول اور بوبی دیول نے بھی فلموں میں کافی نام کمایا ہے۔ ان دونوں کی پہلی فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔ اس تصویر میں دھرمیندر کو سنی دیول، بوبی دیول اور بھتیجے ابھئے دیول کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
4/10

دھرمیندر کے ۲؍ بیٹے ہیں۔ سنی دیول اور بوبی دیول نے بھی فلموں میں کافی نام کمایا ہے۔ ان دونوں کی پہلی فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔ اس تصویر میں دھرمیندر کو سنی دیول، بوبی دیول اور بھتیجے ابھئے دیول کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

X دھرمیندر نے بیشتر انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پہلوان اور اداکار دارا سنگھ کے مداح ہیں۔ اس تصویر میں انہیں دارا سنگھ کی تصویر کی ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
5/10

دھرمیندر نے بیشتر انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پہلوان اور اداکار دارا سنگھ کے مداح ہیں۔ اس تصویر میں انہیں دارا سنگھ کی تصویر کی ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

X اپنے فلمی کریئر کا آغاز انہوں نے ۱۹۶۰ء میں ریلیز ےہونے والی فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر ۲۵؍ سال تھی۔ انہیں بہترین اداکار بنانے میں مینا کماری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
6/10

اپنے فلمی کریئر کا آغاز انہوں نے ۱۹۶۰ء میں ریلیز ےہونے والی فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر ۲۵؍ سال تھی۔ انہیں بہترین اداکار بنانے میں مینا کماری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

X دھرمیندر کی پہلی ایکشن فلم پھول اور پتھر تھی جو ۱۹۶۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ وہ رومانوی اور ایکشن فلموں کے ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے۔ لیکن بعد میں انہوں نے مختلف کردار ادا کئے۔
7/10

دھرمیندر کی پہلی ایکشن فلم پھول اور پتھر تھی جو ۱۹۶۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ وہ رومانوی اور ایکشن فلموں کے ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے۔ لیکن بعد میں انہوں نے مختلف کردار ادا کئے۔

X بالی ووڈ میں فلمیں بنانے کے علاوہ دھرمیندر نے اپنی آبائی زبان پنجابی میں بھی کئی فلمیں بنائی ہیں جن میں قربانی جٹ دی، دکھ بھنجن تیرا نام اور کنکن دے اولے قابل ذکر ہیں۔ 
8/10

بالی ووڈ میں فلمیں بنانے کے علاوہ دھرمیندر نے اپنی آبائی زبان پنجابی میں بھی کئی فلمیں بنائی ہیں جن میں قربانی جٹ دی، دکھ بھنجن تیرا نام اور کنکن دے اولے قابل ذکر ہیں۔ 

X دھرمیندر نے ۲؍ شادیاں کی ہیں۔ پہلی شادی انہوں نے پرکاش کور کے ساتھ ۱۹۵۴ء میں کی تھی۔ اس وقت ان کی عمر ۱۹؍ سال تھی۔ پہلی شادی سے ان کے چار بچے ہیں۔ ۲؍ بیٹے سنی اور بوبی اور ۲؍ بیٹیاں وجیتا اور اجیتا ہیں۔
9/10

دھرمیندر نے ۲؍ شادیاں کی ہیں۔ پہلی شادی انہوں نے پرکاش کور کے ساتھ ۱۹۵۴ء میں کی تھی۔ اس وقت ان کی عمر ۱۹؍ سال تھی۔ پہلی شادی سے ان کے چار بچے ہیں۔ ۲؍ بیٹے سنی اور بوبی اور ۲؍ بیٹیاں وجیتا اور اجیتا ہیں۔

X  انہوں نے دوسری شادی ۱۹۷۹ء میں مشہور اداکارہ ہیما مالنی سے کی۔ دوسری شادی سے ان کی ۲؍ بیٹیاں ایشا اور اہانا دیول ہیں۔ 
10/10

 انہوں نے دوسری شادی ۱۹۷۹ء میں مشہور اداکارہ ہیما مالنی سے کی۔ دوسری شادی سے ان کی ۲؍ بیٹیاں ایشا اور اہانا دیول ہیں۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK