• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اداکاروں کے بچپن کی تصویریں

Updated: Dec 9, 2019, 9:30 PM IST | Shahebaz Khan

یوں تو آپ بالی ووڈ اداکاروں اور سلیبریٹیز کی روزانہ کئی تصاویر دیکھتے ہیں مگر آپ نے یقینی طور پر ان مشہور اداکاروں کی بچپن کی تصویریں نہیں  دیکھی ہوں گی۔ دیکھئے ایسے ہی چند اداکاروں کی تصویریں جو مشہور ہونے سے قبل کچھ یوں نظر آتے تھے۔

X نیتو سنگھ اپنے بچوں رنبیر کپور اور ردھیما کپور کے ساتھ۔ رنبیر آج بالی ووڈ کے معروف اداکار ہیں جبکہ ردھیما فیشن ڈیزائنر ہیں۔ رنبیر نے سانوریا، ویک اپ سڈ، راک اسٹار، یہ جوانی ہے دیوانی، سنجو، برفی اور انجانا انجانی جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
1/8

نیتو سنگھ اپنے بچوں رنبیر کپور اور ردھیما کپور کے ساتھ۔ رنبیر آج بالی ووڈ کے معروف اداکار ہیں جبکہ ردھیما فیشن ڈیزائنر ہیں۔ رنبیر نے سانوریا، ویک اپ سڈ، راک اسٹار، یہ جوانی ہے دیوانی، سنجو، برفی اور انجانا انجانی جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

X سنجے دت اپنی والدہ نرگس دت اور بہن پریہ دت کے ساتھ۔ سنجے دت بالی ووڈ کے اہم اداکاروں میں سے ایک ہیں جبکہ پریہ دت سیاست میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے ۱۹۸۱ء میں ریلیز ہونے والی فلم راکی سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کی پیروئن ٹینا امبانی تھیں۔ انہوں نے سڑک، گمراہ، کھلنائک، ساجن، منا بھائی ایم بی بی ایس اور کلنگ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔
2/8

سنجے دت اپنی والدہ نرگس دت اور بہن پریہ دت کے ساتھ۔ سنجے دت بالی ووڈ کے اہم اداکاروں میں سے ایک ہیں جبکہ پریہ دت سیاست میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے ۱۹۸۱ء میں ریلیز ہونے والی فلم راکی سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کی پیروئن ٹینا امبانی تھیں۔ انہوں نے سڑک، گمراہ، کھلنائک، ساجن، منا بھائی ایم بی بی ایس اور کلنگ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔

X کنال کھیمو مہیش بھٹ کے ساتھ فلم ہم ہیں راہی پیار کے کے سیٹ پر۔ بطور چائلڈ آرٹسٹ کنال کھیمو نے متعدد فلموں میں کیا ہے جن میں راجہ ہندوستانی، دشمن، زخم اور ہم ہیں راہی پیار کے نام قابل ذکر ہیں۔ مرکزی کردار کے طور پر ان کی پہلی فلم کلیوگ تھی جو ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ انہوں نے سپراسٹار، ڈھول، گو گوا گون، بلڈ منی اور گول مال سیریز جیسی فلموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
3/8

کنال کھیمو مہیش بھٹ کے ساتھ فلم ہم ہیں راہی پیار کے کے سیٹ پر۔ بطور چائلڈ آرٹسٹ کنال کھیمو نے متعدد فلموں میں کیا ہے جن میں راجہ ہندوستانی، دشمن، زخم اور ہم ہیں راہی پیار کے نام قابل ذکر ہیں۔ مرکزی کردار کے طور پر ان کی پہلی فلم کلیوگ تھی جو ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ انہوں نے سپراسٹار، ڈھول، گو گوا گون، بلڈ منی اور گول مال سیریز جیسی فلموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

X ارجن کپور اپنے والد بونی کپور، والدہ مونا کپور اور بہن انشولا کپور کے ساتھ۔ ارجن نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات فلم عشق زادے سے کی تھی۔ اس کے بعد وہ کئی مشہور فلموں میں نظر آئے جن میں اورنگ زیب، غنڈے، تیور اور ہاف گرل فرینڈ کے نام قابل ذکر ہیں۔
4/8

ارجن کپور اپنے والد بونی کپور، والدہ مونا کپور اور بہن انشولا کپور کے ساتھ۔ ارجن نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات فلم عشق زادے سے کی تھی۔ اس کے بعد وہ کئی مشہور فلموں میں نظر آئے جن میں اورنگ زیب، غنڈے، تیور اور ہاف گرل فرینڈ کے نام قابل ذکر ہیں۔

X سلمان خان اپنے بھائی ارباز خان، بہن الویرا خان اور چھوٹے بھائی سہیل خان کے ساتھ۔ سلمان خان نے فلم بیوی ہو تو ایسی کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ تاہم، میں نے پیار کیا کہ ذریعے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔ آج وہ ایک کامیاب پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، دبنگ سیریز، کرن ارجن اور ساجن جیسی شاندار اور کامیاب فلموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔  
5/8

سلمان خان اپنے بھائی ارباز خان، بہن الویرا خان اور چھوٹے بھائی سہیل خان کے ساتھ۔ سلمان خان نے فلم بیوی ہو تو ایسی کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ تاہم، میں نے پیار کیا کہ ذریعے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔ آج وہ ایک کامیاب پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، دبنگ سیریز، کرن ارجن اور ساجن جیسی شاندار اور کامیاب فلموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔  

X ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اپنے والد پرکاش پڈوکون کے ساتھ۔ دپیکا کے والد بیڈ منٹن کے مشہور کھلاڑی تھے۔ دپیکا نے فلم اوم شانتی اوم کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس میں ان کے ہیرو شاہ رخ خان تھے۔ انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں کاک ٹیل، ریس ٹو، گولیوں کی راس لیلا رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت اور تماشا شامل ہیں۔
6/8

ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اپنے والد پرکاش پڈوکون کے ساتھ۔ دپیکا کے والد بیڈ منٹن کے مشہور کھلاڑی تھے۔ دپیکا نے فلم اوم شانتی اوم کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس میں ان کے ہیرو شاہ رخ خان تھے۔ انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں کاک ٹیل، ریس ٹو، گولیوں کی راس لیلا رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت اور تماشا شامل ہیں۔

X نیشنل ایوارڈ یافتہ تبو فلم نوجوان میں۔ ۱۹۸۵ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے ہداتیکار دیو آنند تھے۔ تبو نے کئی کامیاب فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے جن میں وجے پتھ، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ہیرا پھیری اور اندھا دھن کے نام قابل ذکر ہیں۔
7/8

نیشنل ایوارڈ یافتہ تبو فلم نوجوان میں۔ ۱۹۸۵ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے ہداتیکار دیو آنند تھے۔ تبو نے کئی کامیاب فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے جن میں وجے پتھ، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ہیرا پھیری اور اندھا دھن کے نام قابل ذکر ہیں۔

X امیتابھ بچن اپنی والدہ تیجی بچن کے ساتھ۔ بگ بی کو آج ہندوستان کا ہر شخص جانتا ہے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی کافی مشہور ہیں۔ انہوں نے سات ہندوستانی سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہیں اینگری ینگ مین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کی چند مشہور فلمیں یہ ہیں: شعلے، دیور، ڈان، امر اکبر انتھونی، کبھی خوشی کبھی غم، بلیک اور شہنشاہ وغیرہ۔
8/8

امیتابھ بچن اپنی والدہ تیجی بچن کے ساتھ۔ بگ بی کو آج ہندوستان کا ہر شخص جانتا ہے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی کافی مشہور ہیں۔ انہوں نے سات ہندوستانی سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہیں اینگری ینگ مین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کی چند مشہور فلمیں یہ ہیں: شعلے، دیور، ڈان، امر اکبر انتھونی، کبھی خوشی کبھی غم، بلیک اور شہنشاہ وغیرہ۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK