• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کی ’’دھک دھک گرل‘‘ مادھوری دکشت

Updated: May 11, 2023, 7:00 AM IST | Misba Khan

مادھوری دکشت (پیدائش ۱۵؍ مئی۱۹۶۷ء) بالی ووڈاداکارہ، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی ہیں۔ ۱۹۸۰ء، ۱۹۹۰ء کے عشرے اور ۲۰۰۰ء کی دہائی کے اوائل میں وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے تھیں۔

X مادھوری دکشت نے ۱۷؍اکتوبر ۱۹۹۹ءکوامریکی ڈاکٹر شری رام نینےسے شادی کی۔ ان کے دو بیٹےہیں جن کے نام ارین اورراین ہیں۔
1/10

مادھوری دکشت نے ۱۷؍اکتوبر ۱۹۹۹ءکوامریکی ڈاکٹر شری رام نینےسے شادی کی۔ ان کے دو بیٹےہیں جن کے نام ارین اورراین ہیں۔

X مادھوری کی پہلی فلم ۱۹۸۴ء میں راج شری پروڈکشنز کے تحت بننے والی ابودھ تھی جس میں ان کے مدمقابل بنگالی اداکار تپسیا پال تھے۔تاہم، اس سال ان کی فلم ’’مجاما‘‘ ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین نے پسند کیا۔ ان کی آنے والی ویب سیریز ’’بمبئی میری جان‘‘ ہے جس کامداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ۔
2/10

مادھوری کی پہلی فلم ۱۹۸۴ء میں راج شری پروڈکشنز کے تحت بننے والی ابودھ تھی جس میں ان کے مدمقابل بنگالی اداکار تپسیا پال تھے۔تاہم، اس سال ان کی فلم ’’مجاما‘‘ ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین نے پسند کیا۔ ان کی آنے والی ویب سیریز ’’بمبئی میری جان‘‘ ہے جس کامداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ۔

X مادھوری دکشت نے ڈیوائن چائلڈ ہائی اسکول (اندھیری) سے تعلیم حاصل کی۔ اس دوران وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لیتی رہیں، جس میں ڈراما بھی شامل تھا ۔ گریجویشن کے دوران انہوں نے پڑھائی ترک کرکے فلموں میں کریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔
3/10

مادھوری دکشت نے ڈیوائن چائلڈ ہائی اسکول (اندھیری) سے تعلیم حاصل کی۔ اس دوران وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لیتی رہیں، جس میں ڈراما بھی شامل تھا ۔ گریجویشن کے دوران انہوں نے پڑھائی ترک کرکے فلموں میں کریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔

X مادھوری دکشت کو ان کی اداکاری کیلئے ۵؍فلم فیئر سے نوازا جاچکا ہے جبکہ ۲۰۰۸ء میں انہیں پدم شری تفویض کیا گیاتھا۔
4/10

مادھوری دکشت کو ان کی اداکاری کیلئے ۵؍فلم فیئر سے نوازا جاچکا ہے جبکہ ۲۰۰۸ء میں انہیں پدم شری تفویض کیا گیاتھا۔

X مادھوری کا تعلق ممبئی،مہاراشٹر کے ایک مراٹھی برہمن خاندان سے ہے۔ ان کے والد کا نام شنکر دکشت اور ماں کا نام اسنہ لتا دکشت ہے۔ 
5/10

مادھوری کا تعلق ممبئی،مہاراشٹر کے ایک مراٹھی برہمن خاندان سے ہے۔ ان کے والد کا نام شنکر دکشت اور ماں کا نام اسنہ لتا دکشت ہے۔ 

X مادھوری کو تین سال کی عمر سے رقص کا شوق تھا۔وہ مسلسل آٹھ برس تک کتھک سیکھتی رہیں اور ایک ماہررقاصہ بن گئیں۔ مادھوری کہتی ہیں کہ رقص نے انہیں کامیابی اور اہمیت کا احساس دلایا ہے۔
6/10

مادھوری کو تین سال کی عمر سے رقص کا شوق تھا۔وہ مسلسل آٹھ برس تک کتھک سیکھتی رہیں اور ایک ماہررقاصہ بن گئیں۔ مادھوری کہتی ہیں کہ رقص نے انہیں کامیابی اور اہمیت کا احساس دلایا ہے۔

X سال ۱۹۸۰ء، ۱۹۹۰ء کے عشرے اور ۲۰۰۰ء کی دہائی کے اوائل میں وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے تھیں۔
7/10

سال ۱۹۸۰ء، ۱۹۹۰ء کے عشرے اور ۲۰۰۰ء کی دہائی کے اوائل میں وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے تھیں۔

X مادھوری نے ۱۹۸۴ءمیں اپنے کریئر کا آغاز فلم’’ابودھ‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت ۱۹۸۸ء کی فلم ’’تیزاب‘‘ سے ملی۔ اس کے بعد وہ شہرت کے زینوں پر چڑھتی رہیں
8/10

مادھوری نے ۱۹۸۴ءمیں اپنے کریئر کا آغاز فلم’’ابودھ‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت ۱۹۸۸ء کی فلم ’’تیزاب‘‘ سے ملی۔ اس کے بعد وہ شہرت کے زینوں پر چڑھتی رہیں

X مادھوری نے بے شمار اعزازات حاصل کئے ہیں. انہیں ان کی اداکاری اور رقص کی وجہ سے کافی سراہا جاتا ہے۔
9/10

مادھوری نے بے شمار اعزازات حاصل کئے ہیں. انہیں ان کی اداکاری اور رقص کی وجہ سے کافی سراہا جاتا ہے۔

X مادھوری کی دو بڑی بہن اور ایک بڑے بھائی بھی ہے۔
10/10

مادھوری کی دو بڑی بہن اور ایک بڑے بھائی بھی ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK